Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں کشمیر لٹریچر فیسٹول کے دوسرے ایڈیشن کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
12/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے کہا،”مصنفین کو تحقیق کرنی چاہیے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گمراہ کن تاریخی بیانیوں کو چیلنج اور درست کرنا چاہیے۔“ اُنہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور اور آزادی کے بعد ایک مخصوص طبقے کے مصنفین نے اَپنے نظریاتی مقاصد کے لئے ہماری تاریخ کو مسخ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر سریکولا فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام کشمیر لٹریچر فیسٹول کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا، ”آج کے نوجوان مورِّخوں کو چاہیے کہ وہ درست اور حقائق پر مبنی تاریخی بیانیے پیش کریں تاکہ ماضی کے جھوٹوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ گزشتہ چند برسوں میں نئے مصنفین نے بھارتی تاریخ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو درست کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ ایک بہترین اَقدام ہے ۔ہندوستانی اَدب کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں جو نہایت قابلِ ستائش ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق بیانیہ کو درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غلط معلومات کی نشاندہی کر کے انہیں تصدیق شدہ حقائق سے رد کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”کئی دہائیوں سے یہاں جموںوکشمیر میں ایک من گھڑت بیانیہ کا پروان چڑھایا گیا۔ مصنفین اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے یہ تسلیم کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے نظام سے خوفزدہ ہو کر انہیں وادی میں سرحد پار سے مسلط کئے گئے بیانیے کو آگے بڑھانے پر مجبور کیا گیا۔ دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام ختم ہو چکا ہے اور اَب وقت آ گیا ہے کہ جموں کے تمام لوگوں کو خوف سے آزاد کیا جائے تاکہ اعتماد کو مضبوط اور سماجی و معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں اِس بات پر زور دیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قارئین کو نئے نظریات اور ویژن فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غیر معمولی چیلنجوں اور مواقع کا سامنا کیا جا سکے اور فطرت، ثقافت اور عوامی فلاح و بہبود کی بہتر سمجھ پیدا ہو۔اِفتتاحی تقریب میںلیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈِی پی پانڈے، بانی سریکولافاو¿نڈیشن یوراج سری واستو، سینئر حکام، معروف اَدبی شخصیات، سریکولا فاو¿نڈیشن کے اراکین، مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والے اَفراد اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ذہنی صحت پر مکالمے کو عام بنانے پر زور

Next Post

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنےوالے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنےوالے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنےوالے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS