اتل ڈولو نے کیپیکس ، سی ایس ایس ، نابارڈ کے تحت
فشریز ڈیپارٹمنٹس ، لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ بورڈز کی پیش رفت کا لیا جائیزہ
جموں محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یو ٹی کیپیکس ، ابارڈ، مرکزی اسپانسرڈ سکیموں اور ڈیلیور یبلز2022-23 کے تحت جانوروں /بھیڑ پالنے اور ماہی پروری ( اے ایس ایچ اینڈ ایف ) محکموں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں محکمہ زراعت ، پیداوار کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر حیوانات جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( پلاننگ ) اے ایس ایچ اینڈ ایف ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ )بھیڑ پالنے جموں اور تکنیکی افسران نے شرکت کی ۔ کشمیر میں مقیم افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران موجودہ مالی سال کے دوران کیپیکس 2022-23 اور سی ایس ایس کے تحت لائن ڈیپارٹمنٹس کی طر ف سے کی گئی فزیکل اور مالیاتی پیش رفت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ اتل ڈولو نے جموں و کشمیر میں ان اسکیموں کے تحت جانوروں ، بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے محکموں کے سرگرمیوں کے حساب سے سرمائے کے اخراجات پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اہداف کے حصول اور بجٹ کی دفعات کے تحت وسائل کو سختی سے صرف کرنے پر زور دیا ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اتل ڈولو نے افسروں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ فنکشنز کو تیار کریں تا کہ یو ٹی کیپیکس اور دیگر اسکیموں کے تحت خاطر خواہ پیش رفت حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کی کوتاہی سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے ان سے وسائل کا موثر استعمال کرنے کو بھی کہا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان اسکیموں سے مستفید ہوں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ موبائل ویٹر نری یونٹس کو فعال بنانے کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مویشیوں کی مردم شماری اور انشورنس پر توجہ دی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ ٹینڈرز کے اجراء/حتمی شکل سے منسلک تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جانا چاہئیے ۔ محکمہ حیوانات اور بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے ذریعہ سال 2022-23 کیلئے ڈیلیور ایبلز پر کی گئی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے اتل ڈولو نے افسران کو سخت کوششیں کرنے کی ہدایت دی تا کہ تمام ڈیلیور یبلز مقررہ وقت کے اندر پوری ہوں ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ( پلاننگ ) اے ایس ایچ اینڈ ایف ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منظور شدہ اخراجات اور مختلف سکیموں کے تحت ہونے والے اخراجات کا تفصیلی جائیزہ پیش کرتے ہوئے پاور پوائینٹ پریزنٹیشن دی گئی ۔ بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ بورڈز کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ بھی کی جو آج اے سی ایس کے ذریعہ لی گئی ہے جس میں مختلف مرکزی اسپانسرڈ سیکٹر اسکیموں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا ۔دیگر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور وی سی کے ذریعے اجلا س میں شرکت کی ۔






