Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ایک قیمتی جان بچانے سے اِنسانیت کی کوئی خدمت نہیں /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
12/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایک قیمتی جان بچانے سے اِنسانیت کی کوئی خدمت نہیں /لیفٹنٹ گورنر
جموں    انفو    لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِنڈین سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ امیونو ہیموٹولوجی ۔ٹرانسکون ۔2022بی 47 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا۔تین روزہ کانفرنس کا اِنعقاد آئی ایس بی ٹی آئی جموںوکشمیر چپٹر اور پی جی ڈیپارٹمنٹ آف امیو نو ہیموٹولوجی اینڈ ٹرانسفیو ژن میڈیسن گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں نے کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرانسفیوژن میڈیسن کے ماہرین ، نامور فیکلٹی ، ماہرین اور ملک بھر سے متعدد شراکت داروں کو ایک ساتھ لانے کے لئے منتظمین کو مبارک باد پیش کی تاکہ ٹرانسفیوژن میڈیسن میں موجودہ رجحانات ، حالیہ پیش رفت اور مستقبل کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” خون کا ایک قطرہ پوری صحت کا احاطہ کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اِس طرح کے مباحثے شراکت داروں کو ملک میں خون کی منتقلی کی خدمات کو بہتر بنانے کے قابل بنائیں گے۔“اُنہوں نے کہا کہ ہماری جاری صحت کی تحقیق رجعتی علاج پر زیادہ توجہ مرکوز ہے اور تشخیصی تحقیق کا حصہ نہ ہونے کے برابرہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جاری طبی تحقیقی نظام کو تبدیل کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور تشخیصی کِٹس تیار کرنے کے لئے طویل مدتی سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ہر ایک فرد کو اَپنی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر خون کی منتقلی کی ضرورت پڑتی ہے اور ہمارے ملک میں ہر دو سکینڈ میں کسی کو خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک قیمتی جان بچانے سے اِنسانیت کی کوئی خدمت نہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رضاکارانہ خون کے عطیہ کے لئے لوگوں کو تعلیم دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ تین برسوں میں جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں صحت کے بہتر بنیادی ڈھانچہ، وسائل ،معیاری اور سستی صحت خدمات کے ساتھ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر شہری تک رَسائی کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہےں ۔اُنہوں نے کہا کہ دو ایمز ، دو کینسر اِنسٹی چیوٹ ، سات نئے میڈیکل کالج ، 15 نئے نرسنگ کالج اور ہزاروں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے علاوہ یونیورسل ہیلتھ اِنشور نس آیوشمان بھارت ۔ صحت سکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کوریج اور صحت مرکوزیت نظام کویقینی بنایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ جو دہائیوں سے بنیادی صحت خدمات سے محروم تھے ۔ اب اُنہیں صحت کی بہتر سہولیات تک آسانی سے رَسائی حاصل ہے۔اِس موقعہ پر ٹرانسکون 2022 ءکے آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر ٹی آر رینہ نے نیشنل کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے صد فیصد رضاکارانہ خون کا عطیہ حاصل کرنے کے لئے آئی ایس بی ٹی آئی کے نظریہ¿ کی سراہنا کی۔اِفتتاحی سیشن میں ماہرین اور نامور مقررین نے خون کے عطیہ اور خون کی منتقلی کے حوالے سے اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا ۔ٹرانسکون ۔2022بی کا ایک سووینئر بھی جار ی کیا گیا ۔رِگ نینو سسٹم ، مِرل اور امیوکور جیسی معروف کمپنیوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، اِنتظامی سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر ایمز جموں ڈاکتر شکتی گپتا ، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سوڈان ، صدر آئی ایس بی ٹی آئی ڈاکٹر یودھو یر سنگھ ، سیکرٹری جنرل آئی ایس بی ٹی آئی ڈاکٹر سنگیتا پاٹھک ،ہیڈ ٹرانسفیوژن میڈیسن کے پی جی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مینا سدھو ، جی ایم سی جموں ، فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹروں ، سائنسدان ، میڈیکل طلباءاور نرسنگ سٹاف موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں ’ کشمیر ایکسپو ۔ اسٹارٹ اپ فار لائیولی ہُڈ ‘ سے کیا خطاب

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا جھیری میلہ کا دورہ اور بابا جیتو کی زیارت گاہ پر حاضری دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا جھیری میلہ کا دورہ اور بابا جیتو کی زیارت گاہ پر حاضری دی

لیفٹیننٹ گورنر کا جھیری میلہ کا دورہ اور بابا جیتو کی زیارت گاہ پر حاضری دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS