Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے جے اینڈ کے میں مالی شمولیت اور فلاح و بہبود کی اسکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

by Indian Times
12/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں /11 نومبر /انفو/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی ایک جامع جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی تا کہ جموں و کشمیر میں مالی شمولیت کو فروغ دینے اور اہم فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ اسکیموں کی کوریج کو بڑھانے میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا جائے ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ، سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ، ڈی جی بجٹ ، ڈی جی اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ، ایم ڈی بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفئر بورڈ ( بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی ) ، دیگر بینکوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے تمام اہل مستفدین ، خاص طور پر غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کو پردھان منتری شرم یوگی ماندھن ( پی ایم ایس وائی ایم ) اسکیم کے تحت اندراج کیلئے متحرک کرنے کی اہمیت پر زور دیا ، جو 60 سال کی عمر کے بعد غیر منظم کارکنوں کو 3 ہزار روپے کی گارنٹی شدہ ماہانہ پینشن فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اسکیم کے تحت عوامی آگاہی پیدا کرنے اور اندراج میں مدد کیلئے مقامی لیبر آفسوں ، ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی آفسوں کو سہولت مراکز کے طور پر نامزد کر کے عالمگیر اندراج حاصل کرنے کیلئے فعال اقدامات کریں ۔ مسٹر ڈولو نے فائنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اہل مستفیدین کے جامع ڈیٹا سیٹس ، جن میں عمارت اور تعمیراتی کارکن ، ایم ڈی ایم کارکن ، سٹریٹ وینڈرز اور دیگر شامل ہیں ، بینکوں کے ساتھ شئیر کریں تا کہ ان کی انرولمنٹ میں تاخیر کے بغیر تیزی لائی جا سکے ۔ ضلع وار کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ مالی شمولیت اور ویلفئر اسکیموں کے تحت موجودہ کوریج اور قومی اوسط کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے ایک ہدف شدہ اور مربوط اپروچ اپنائیں ۔ ترقی کا جائیزہ پیش کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے بتایا کہ محکمہ نے پی ایم ایس وائی ایم کے تحت انرولمنٹ کیلئے تقریباً 5.46 لاکھ غیر منظم کارکنوں کی شناخت کی ہے ۔ انہوں نے مختلف مالی شمولیت اقدامات کے تحت اہم کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا ۔ چیف سیکرٹری نے اب تک کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور تمام فلاحی اور سماجی تحفظ اسکیموں کے تحت مکمل اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام انتظامی سطحوں پر شدید اور مربوط کارروائی کی اپیل کی ، جو وقت کی پابندی اور مشن موڈ میں ہو ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

نائب وزیر اعلیٰ نے صوبہ جموں میں قومی شاہراہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیر اعلیٰ نے صوبہ جموں میں قومی شاہراہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے صوبہ جموں میں قومی شاہراہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS