Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا کیاافتتاح

by Indian Times
13/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…………انفو…….لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے تعلیمی منتظمین اور کالجوں کے پرنسپلوں قائدانہ ترقی‘ کے موضوع پر تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے کلیدی خطاب میں اس ورکشاپ کے اِنعقاد کے لئے جموں یونیورسٹی اور نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این آئی اِی پی اے) کی اِجتماعی کوششوں کی ستائش کی جس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 ءکی عمل آوری اور اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر ملک کے تعلیمی ماحولیاتی نظام میں اصلاحات کی قیادت کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جموں و کشمیر یو ٹی اَپنے طلباءکو بہترین نصاب فراہم کرنے اور اُنہیں دُنیا کے بہترین لوگوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے علم اورہنر فراہم کرنے کے مقصد سے اعلیٰ تعلیم میں اِصلاحات کے لئے پُرعزم ہے۔“اُنہوںنے تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ اَپنے کیمپس کو ہنرمندی کی ترقی اور اختراع کے مرکز میں تبدیل کریں اور جموں کشمیر کے نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اَپنا اہم کردار ادا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” آئیڈ یاز نئی دولت اور یونیورسٹیوں کو دانشورانہ املاک بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو طلباءکی تخلیقی ، اِختراعی اور مثبت سماجی تبدیلی لانے کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔“اُنہوں نے ممتاز ماہرین تعلیم اور اِداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل پر مبنی تعلیم کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لئے پانچ مقاصد اور ویژن پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ کلاس روموں کو تخیل کے قابل ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اکیسویںصدی میں ترقی کرنے کے لئے تعلیمی اِداروںکی توجہ تدریس نہیں بلکہ رہنمائی ہونی چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیم نصاب کے بجائے تخلیقی صلاحیتوں سے چلنی چاہیے۔ یہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے بارے میں ہونا چاہئے۔ یہ زیادہ مسابقتی معیشت کا بنیادی ذریعہ ہونا چاہئے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی اداروں کو بھی اس ماڈل کی پیروی کرنی چاہیے۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اساتذہ کمیونٹی، طلباءاور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کوایک علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کریں اور وِکست بھارت @ 2047 کے ویژن میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے تعلیمی اِداروں میں غیر ملکی طلباءکے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر اور وائس چیئرمین جموںوکشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل پروفیسر دنیش سنگھ نے یونیورسٹیوں کو علم اور نالیج سینٹر میں تبدیل کرنے کے لئے اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر سابق سفیر یشوردھن سنہا، اشوک کمار کانتھ،وائس چانسلر احمد آباد یونیورسٹی پروفیسر پنکج چندرا اور وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے نے بھی خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کئی اِشاعتوں کا اِجرا¿ کیا جن میں ایک میگزین ’ لٹزائن‘، ترجمہ سمواد اور اکیڈمک جرنل ’پری پریکشیہ‘ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ آلوک کمار، این آئی ای پی اے کی پروفیسر منیشا پریم، مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اِداروں کے وائس چانسلر،سربراہان اور فیکلٹی ممبران، ماہرین تعلیم، ماہرین اور سکالر موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے سکیتر جموں میں پی او جے کے بھون کا سنگِ بنیاد رکھا

Next Post

وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS