Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ویژن 2024ئ: جموںوکشمیر میں رئیل اسٹیٹ کی ترقی کا پیش خیمہ

by Indian Times
13/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….جموں و کشمیر میں رئیل ا سٹیٹ سیکٹر کو تقویت دینے کے مقصد سے ایک اہم پیش رفت میںسول سیکرٹریٹ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ کی مشترکہ صدارت کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی مندیپ کور اور کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ نے کی ۔اِس شرکت میں نیشنل رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (این اے آر اِی ڈی سی او) کا ایک وفد بھی شامل تھا جو خطے کی رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔میٹنگ کی بنیادی توجہ رئیل اسٹیٹ سمٹ 1.0 کے اہم نتائج کا ازسرنو جائزہ لینا ، اس کے اقدامات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور آگے بڑھنے کے لئے ان کو مو¿ثر طریقے سے متحرک کرنے کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ یہ نقطہ نظر نہ صرف خطے میں رئیل اسٹیٹ بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے بلکہ دیرپاشہری ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔تبادلہ خیال میں جموں و کشمیر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی منفرد صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اُسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ قابل رَسائی اور پُرکشش بنایا جاسکے۔میٹنگ میں ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے، شفافیت بڑھانے اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عمل آوری سمیت شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔مندیپ کور اور وِکرم جیت سنگھ نے جموں و کشمیر کو رئیل اسٹیٹ اور صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے کے حکومت کے ویژن پر روشنی ڈالی جو خطے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اُنہوں نے اس ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے این اے آر اِی دی سی اوجیسے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ ایک قرارداد کے ساتھ اِختتام پذیر ہوئی جس میںترقی پسند پالیسیوں اور ریگولیٹری فریم ورک میں ضروری تبدیلیوں کو سامنے لانے کے لئے زیر بحث حکمت عملیوں کی عمل آوری کے لئے فعال اَقدامات کئے جائیں۔اِس کے علاوہ میٹنگ میں رئیل اسٹیٹ سمٹ 2.0 کے اِنعقاد کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

Next Post

جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے میں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے میں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ

جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے میں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS