سٹون کریشر ایسو سی ایشن کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی
جموں/12مئی /سٹو ن کریشر ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے جمعہ کے روز جموں میں اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقات کی اور ا±نہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔موصولہ پریس ریلیز وفد نے ا±نہیںسٹون کریشروں کو خام مال کی خریداری اور تیار شدہ مال فروخت کرنے میں درپیش مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔ اس وفد کی قیادت پارٹی ایس ٹی ونگ صدر سلیم عالم کر رہے تھے جنہوں نے دیو چوہدری ودیگر ممبران کے ہمراہ الطاف بخاری کو بتایاکہ ”آئے روز محکمہ کان کنی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سٹون کریشریونٹس کو ہراساں کیاجارہا ہے ، ا±ن کی گاڑیاں ضبط کر کے بھاری جرمانہ عائد کیاجاتاہے“۔انہوں نے بتایاکہ حا ل ہی میں ضلع منرلز آفیسران نے سبھی سٹون کریشر مالکان کو نوٹس دیئے ہیں کہ وہ ہرسٹون کریشر اور منرلز ڈیلرز اور کے خارجی پوائنٹس پر وزنی پ±لوں کی تنصیب کریں لیکن سٹون کریشر مالکان یہ وزنی پل نصب کرنے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ اِس کی تنصیب پر 10سے 20لاکھ روپے خرچہ آتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کو سٹون کریشروں کے لئے چند منرلز بلاک مخصوص رکھنے چاہئے تاکہ اِنہیں وہاں سے باآسانی خام مال حاصل ہوسکے۔وفد نے مزید بتایا”ماسوائے جموں وکشمیر ہندوستان بھر میں محکمہ کان کنی چند معدنی بلاکس سٹون کریشروں کیلئے مخصوص رکھتا ہے تاکہ وہ خام مال حاصل کرسکیں، اس کے لئے وہ پیشگی رائلٹی اور دیگر محصولات بھی جمع کرانے کو تیار ہیں، جس سے حکومت کے خزانہ میں آمدنی بھی جمع ہوگی“۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ سٹون کریشروں کو مائننگ لیز ہولڈرز ہراساں کر رہے ہیں اور ا±ن سے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ رائلٹی سے زیادہ وصولی کی جارہی ہے۔الطاف بخاری نے اِن کے مسائل کو بغور س±نا اور یقین دلایاکہ وہ اِن کے مطالبات کو متعلقہ انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر جلد حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایاکہ اپنی پارٹی ہرشعبہ کی فلاح وبہبودی کی وعدہ بند ہے اور جموںوکشمیر میں کاروباری شعبہ کو فروغ دینے کے حق میں تاکہ یہاں امن ویکساں ترقی ہوسکے۔اس موقع پر اپنی پارٹی صوبائی صدر سردار منجیت سنگھ نے بھی خطاب کیااور پارٹی کی طرف سے سٹون کریشر ایسو سی ایشن کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چند سالوں سے محکمہ پولیس اور محکمہ کان کنی بہت زیادہ پریشان کر رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، صوبائی سیکریٹری وجموں اربن ضلع صدر ڈاکٹر روہت گپتا بھی اِس موقع پر موجود تھے۔






