Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

 ملک اور سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیح / راجناتھ سنگھ

by Indian Times
12/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 ملک اور سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیح / راجناتھ سنگھ
سرینگر11/مئی/ سی این آئی /بھارت امن پسند قوم ہیں لیکن ملک اپنی عزت نفس کے خلاف اٹھائے گئے کسی بھی قدم کو برداشت نہیں کرے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے 1998 میں ایٹمی تجربہ کرکے دنیا کو امن پسند قوم ہونے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق قومی ٹیکنالوجی دن کی 25ویں سالانہ تقریب کے موقعہ پر دہلی کے پرگتی میدان میں میں منعقدہ ایک پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے سال 1998 میں جوہری تجربات کیے تھے۔ دنیا کو پیغام دیا کہ یہ امن پسند ملک ہو سکتا ہے لیکن اپنی عزت نفس کے خلاف کوئی قدم برداشت نہیں کرے گا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نالندہ میں تعلیمی مرکز اور سومناتھ میں ثقافتی نشان کو بیرونی حملہ آوروں نے تباہ کر دیا۔ ہندوستان نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے۔راجناتھ سنگھ نے سال 1998 کے پوکھران2 جوہری تجربات کی 25 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں یہ بھی کہا کہ ہم نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے اور عزم کیا ہے کہ ہم ایسی تاریخ نہیں دہرائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے جوہری تجربات نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم ہو سکتے ہیں، لیکن ہم نالندہ کو دوبارہ جلتا نہیں دیکھیں گے۔ ہم اپنی ثقافتی علامت سومناتھ کو دوبارہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنی عزت نفس کے خلاف اٹھائے گئے ہر قدم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تقریب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ اور اعلیٰ سائنسدان موجود تھے۔اجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے 1998 میں ایٹمی تجربہ کرکے دنیا کو امن پسند قوم ہونے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کا آغاز 1999 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ہندوستانی سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کو اعزاز دینے کیلئے کیا تھا جنہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے کام کیا اور مئی 1998 میں پوکھران جوہری تجربات کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس کے بعد سے ہر سال 11 مئی کو نیشنل ٹیکنالوجی ڈے منایا جاتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوان نسل قدرتی وسائل کے تحفظ کی ضامن /منوج سنہا

Next Post

سٹون کریشر ایسو سی ایشن کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سٹون کریشر ایسو سی ایشن کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

سٹون کریشر ایسو سی ایشن کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS