Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر کے انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کا کیا افتتاح

by Indian Times
13/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر………انفو……لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سرینگر میںوومیدھ گروپ کے زیر اہتمام انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” ہمیں معاشرے میں موجود ہر دہشت گرد عنصر کو ختم کرنا ہو گا تا کہ امن کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے اور اس کوشش کیلئے عوام کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں جو دہشت گردی کے متاثرین کی تکالیف کو بیان کریں ، دیشت گردی کے ایکو سسٹم کے سرغنوں کو بے نقاب کریں اور اگست 2019 کے بعد کی تبدیلی کو اجاگر کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” لوگوں کو امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنا چاہئیے اور ان کے بارے میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرنی چاہئیے تا کہ معاشرے میں چھپے ہوئے پورے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو ختم کیا جا سکے اور پڑوسی ملک کی بُری نیتوں کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ 5-6 برسوں کی انتھک ، مخلصانہ محنت اور جموں و کشمیر پولیس ، فوج ، انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی بہت سی قربانیوں کے بعد ہم جموں و کشمیر میں خوف سے پاک ماحول قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ایک محفوظ ، معاون اور جامع نظام قائم کیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” معاشرے کو مل کر اس امن ، ترقی ، خوشی اور نئی امید کی حفاظت کرنی چاہئیے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے فلم شوٹنگ کو آسان بنانے اور جموں و کشمیر کے فلم انڈسٹری سے رشتے کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا اشتراک کیا ۔ انہوں نے فلم سازوں سے تفریح اور سماجی ذمہ داری کے درمیان توازن قایم کرنے کی اپیل بھی کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” سنیما سماجی بیانیوں کو تشکیل دینے ، ثقافتی اتحاد کو فروغ دینے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کا ایک طاقتور ترین آلہ ہے ۔ “ سرینگر انٹر نیشنل فلم فیسٹیول ( ٹی آئی ایف ایف ایس ) کے چوتھے ایڈیشن کو 20 ممالک سے 100 سے زائد فلم انٹریز موصول ہوئیں ۔ ایک نامور جیوری پینل نے 20 شارٹ فلمیں ، 6 فیچر فلمیں اور 4 دستا ویزی فلمیں سکریننگ کیلئے شارٹ لسٹ کی ہیں ۔ منتخب فیچر فلمیں بھارت ، پولینڈ ، روس اور سری لنکا جیسے ممالک کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ دیگر ممالک جن کی نمائندگی منتخب شدہ فلموں میں شامل ہے ، ان میں امریکہ ، فرانس ، جرمنی ، ترکی اور سوئزرلینڈ وغیرہ شامل ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں فیسٹیول ڈائریکٹرز ، ٹی آئی ایف ایف ایس مسٹر روہت بھٹ اور مسٹر راکیش روشن بھٹ ،وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈی آئی جی سی کے آر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، وومیدھ گروپ ، آوانتی فاو¿نڈیشن اور لینڈ مارک کرافٹس لمٹیڈ کے ارکان ، ممتاز فنکار ، فلم شخصیات اور سنیما کے شائقین نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے محکمہ اِمدادِ باہمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Next Post

قصورواروں کو بخشانہیںجائے گا/نریندرمودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی قومی کانفرنس کی صدارت کی

قصورواروں کو بخشانہیںجائے گا/نریندرمودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS