سرینگر……….12دسمبر…… ایس این این…… بھارت سال 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے کی بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق منی پور میں منی پور میں قبائلی برادریوں کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند دروپدی نے کہا کہ منی پور کی قبائلی برادریوں کے لیے وقار، سلامتی اور ترقی کے مواقع اور ملک کی ترقی میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا قومی ترجیح ہے: صدر نے تمام طبقوں پر زور دیا کہ وہ امن، افہام و تفہیم اور مفاہمت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں۔ خطاب کے دعران دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ انہوں نے کہا ”ہماری معیشت جو ایک دہائی قبل 11ویں نمبر پر تھی، آج 5ویں سب سے بڑی معیشت ہے اور سال 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر رواں دواں ہے۔ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے“۔ ۔صدرجمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جو بھی فیصلہ لیتے ہیں اس میں ہمیں اس بات کادھیان رکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ سب سے نچلے درجے کے شخص کو ضرور ملے۔






