Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

منوج سنہا نے ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
14/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منوج سنہا نے ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر/ 13جون/یو این آئی/ جموں وکشمیر کے لیفٹینںٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو یاترا کے لئے بہتریہن انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنرنے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘لاجسٹکس، قیام، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے لئے بہترین انتطامات کریں’۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔یاتریوں کے لئے جہاں سیکورٹی کا فقید المثال بندو بست کیا جا رہا ہے وہیں انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے امسال یاترا کے دوران قائم کئے جانے ولے لنگروں پر جنک فوڈ اور دوسرے غیر صحت بخش کھانے پینے کی چیزوں پر پابندی عائد کر دی ہےگذشتہ ماہ قبل جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے 45 فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ 55 فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال 5 لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو 15 جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے کا” ماحولیاتی مسائل اور سنگل یوز پلاسٹک فری “کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تقریب کا اِنعقاد

Next Post

بی جے پی نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت کرتی ہے: وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بالاسور ریل حادثے کے سلسلے میں وزےراعظم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

بی جے پی نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت کرتی ہے: وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS