Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں فارسٹ ڈویژن کا دیہات کو ہریالی کیلئے

’’ ہر گائوں ہریالی‘‘ اور ’’ پیڑ لگائو بیٹی کے نام‘‘ مہمات کا آغاز

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں//انفو//جموںفارسٹ ڈویژن نے جاری مون سون سیزن میں ’’ ہر گائوں ہریالی‘‘ مہم کے تحت ہر گائوں کی پنچایت کو سبز کرنے کی پہل شروع کی ہے۔ اِس مہم کے ایک حصے کے طور پر جو کہ 8 ؍ جولائی کو شروع ہوئی ،گائوں رائیکا میں ہر یالی مہااُتسو کا اِنعقاد کیا گیا جس میں رسمی طور پر شجرکاری کی گئی ۔

شجرکاری مہم کا مقصد ہمارے ملک کی گرین ڈرائیو میں حصہ اَدا کرنا ، گلوبل وارمنگ کے خلاف لڑنا اور اِس طرح کلائمیٹ چینج پر اس کے اثرات کو کم کرنا اور آخرکار اگلی پود کے لئے ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔محکمہ جنگلات مقامی لوگوں کو ایسا کرنے کی ترغیب دے رہا ہے تاکہ سبزہ کو بڑھانے کے لئے مقامی طور پر بڑی تعداد میں پودے لگائے جاسکیں۔

صوبائی فارسٹ آفیسر جموں اَنوپ کمار سونی نے دورانِ مہم جموں کے اَضلاع کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ جنگلات کی مہم ’’ ہر گائوں ہریالی‘‘ اور ’’ پیڑ لگائو بیٹی کے نام‘‘ کی تعاون کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کا محکمہ جنگلات دیہاتیوں کو مقامی انواع کے پودے اور سیڈ بالز مفت فراہم کر رہا ہے جو گرین جموں کے مقصد کی تعاون کے لئے بڑی تعداد میں آگے آئیں گے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر اُگایا ہوا درخت آس پاس کے لوگوں کو مفت آکسیجن ، پانی اور متعدد صحت فوائد فراہم کرتا ہے۔دورانِ مہم ڈی ایف او نے مقامی لوگوںسے کہاکہ شجرکاری مہم کے لئے رینج اَفسران راکیشور رانا ( باہو رینج )، امیر رضا ( جموں رینج)، پون شرما ( کالیدھر رینج ) اور خوشحال سنگھ ( جندرہ رینج ) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مہم کے تحت جموں فارسٹ ڈویژن نے پنچایت نگروٹہ ، پنج گرین ، منانی ، سمہ ، سمبل ، لہر ، جگتی ، تراہ ، جندرہ ، مانسر ، سیل کوری بیر ، کچر یال ، گنڈلہ ، مڑھوہ، کھوڑ ، سانوری ، بھٹی باری گڈھ ، بھردال ، جوتھل ، گُرہابرہمن ، سنگل ، دومیل ، ناتھل ، پنج گرین اکھنور او ردیگر میں پنچایتی راج اِداروں کے اَرکان ، فو ج ،سیکورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی موجودگی میں دیہاتوں میں زائد اَز 70,000 پودے لگائے ہیں۔ ہریالی مہااُتسو کی پی سی سی ایف اینڈ ایچ او ایف ایف جے اینڈ کے ڈاکٹر موہت گیرا ،ایڈیشنل پی سی سی ایف جموں برج موہن شرما اور سی ایف ایسٹ سرکل جموں بی موہن داس کی طرف سے کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرینگر کے لالبازار علاقے میںپولیس پارٹی پر حملے بزدلانہ کارروائی

Next Post

چیف سیکرٹر ی نے وادی میں اے ٹی ایف اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹر ی نے وادی میں اے ٹی ایف اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹر ی نے وادی میں اے ٹی ایف اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS