Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جسٹس علی محمد ماگرے نے بطور چیف جسٹس حلف لیا

by Indian Times
14/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جسٹس علی محمد ماگرے نے بطور چیف جسٹس حلف لیا
سرینگر13اکتوبر سی این آئی جسٹس علی محمد ماگرے نے جموں ، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے بطور حلف لیا ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کی صبح جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں ، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے بطور حلف دلایا ۔ جسٹس علی محمد ماگرے کی حلف برداری تقریب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ ہائی کورٹ کے کچھ جج ، ایڈوکیٹ جنرل اور پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔ جسٹس علی محمد ماگرے جموں ، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے 35ویں چیف جسٹس کے بطور مقرر کئے گئے ہیں ۔ اسی دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جسٹس ماگرے کو ان کی نئی تقرری پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ 28 ستمبر کو سپریم کورٹ کے کالجیم نے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی صدارت میں ایک میٹنگ کے دوران جسٹس ماگرے کی ترقی کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ یہ فیصلہ جے کے اینڈ ایل ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس پنکج مٹھل کی راجستھان ہائی کورٹ میں منتقلی کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 میں ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی۔ انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت کے تمام خطوں کی مساوی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ۔ مودی

Next Post

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کا سرینگر کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کا سرینگر کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کا سرینگر کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS