جموں….انفو….محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی نے سول سیکرٹریٹ جموں میں ٹیکنیکل ایپریزل کمیٹیوں (ٹی اے سیز) کا جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ اِ س میٹنگ کی صدارت سیکرٹری محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پیوش سنگلا نے کی اور اس کا مقصد مختلف ٹیکنیکل ایپریزل کمیٹیوں (ٹی اے سیز) کے کام کاج ، کارکردگی اور مو¿ثریت کا جائزہ لینا تھاجو محکمہ جات میں آئی ٹی اور اِی۔گورننس منصوبوں کے جائزے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں۔میٹنگ میں سینئر اِفسران بشمول سپیشل سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، سٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر، این آئی سی جموں و کشمیر،اِنچارج ڈائریکٹر این آئی اِی ایل آئی ٹی جموں و کشمیر اور محکموں کے دیگراَفسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ چیئر نے نے معیاری جائزہ کے طریقہ کار، کمیٹی کے اراکین کی صلاحیت میں اضافہ اور منصوبوں کے جائزے کی بروقت پیشگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کارکردگی اور جوابدہی میں بہتری لائی جا سکے۔میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکنیکل ایپریزل کمیٹیوں (ٹی اے سیز) کی کارکردگی پر ایک جامع جائزہ رپورٹ تیار کی جائے گی جس میں اہم مشاہدات، چیلنجز اور سفارشات شامل ہوں گی تاکہ ان کی مجموعی کارکردگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔میٹنگ بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کو مضبوط کرنے اور یہ یقینی بنانے کی ہدایات کے ساتھ اِختتام پذیر ہوئی کہ تمام پروجیکٹ کی تجاویز کا تعین طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق کیا جائے جس سے یونین ٹریٹری میں ای۔گورننس اقدامات میں شفافیت، جوابدہی اور معیار کی یقین دہانی کو فروغ ملے۔






