سید محمد الطاف بخاری کی عوام کو متحد رہنے کی اپیل
سرینگر/اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جو شمالی کشمیر کے ا±وڑی کے یک روزہ دورے پر تھے، نے عوام سے اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی اپیل کی ہے۔ وہ ا±وڑی کے بجہامہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔موصولہ بیان کے مطابق اپنے خطاب میں سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ روایتی سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین اپنے سیاسی مفادات کے لیے انہیں ایک دوسرے سے متنفر اور منتشر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”روایتی سیاسی جماعتیں اور ان کے لیڈر آپ کو جھوٹے وعدوں اور جذباتی نعروں سے متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے عوام کو مختلف سیاسی نظریات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے متنفر کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔ لیکن آپ کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ جموں و کشمیر کے لوگ بلا امتیاز مذہب و ملت اور علاقائی شناخت یا سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر درحقیقت اپنے مسائل و مشکلات کے حوالے سے ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔ اسلئے ا±نہیں ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنا چاہیے اور مفاد پرست سیاستدانوں کی تفرقہ انگیز سیاست کے جھانسے نہیں آنا چاہیے۔“انہوں نے مزید کہا، “اپنی پارٹی تقسیم کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی۔ ہم کبھی بھی جھوٹے وعدوں اور جذباتی نعروں کے ذریعے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ ہمارا ایجنڈا بہت سادہ، لیکن بہت اہم ہے: ہم جموں و کشمیر میں قیام امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی ذات، عقیدہ یا ان کے جغرافیائی محل وقوع اور سیاسی نظریات سے قطع نظر خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور ہم ان قابل حصول اہداف کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔”انہوں نے وعدہ کیا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں پائیدار امن کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔ “میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پارٹی کبھی بھی نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرے گی۔ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس، آپ ہمیں ہمیشہ ان جذباتی نعروں سے پرہیز کرتے ہوئے دیکھیں گے جو ہمارے نوجوانوں کو جیلوں یا قبرستانوں کی راہ پر ڈالتے رہے ہیں۔“جلسے میں سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ جو سرکردہ قائدین موجود تھے ان میں پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ خورشید احمد خان، انچارج حلقہ انتخاب اوڑی چودھری مشتاق، سید مشتاق، رفیق بلوٹ، منظور احمد، مختار احمد، عبدالاحد، سید احمد خان، عبدالمجید شاہ، محمد رمضان پنڈت، شیر علی خان، محمد سید خان، عبدالحمید میر، گلزار احمد خان، سرپنچ بجہامہ جاوید احمد پنڈت سرپنچ لچھی پورہ محمد اسلم خان، سرپنچ میان منیر احمد خان، سرپنچ میدان محمد اشرف اور دیگر اشخاص شامل تھے۔ ا±وڑی کے دورے کے دوران سید محمد الطاف بخاری نے گرانٹہ مولہ، نورکھاہ، بجہامہ، لچھی پورہ، اور میان مقام سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں اوڑی کے موجودہ سیاسی منظر نامے کی آگاہی دینے کے علاوہ مختلف عوامی مسائل اور شکایات سے بھی آگاہ کیا۔ دریں اثنا، سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں اوڑی میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ا±وڑی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نئے شامل ہونے والوں میں این سی کے بلاک نائب صدر محمد شفیع ڈار، پی ڈی پی کے نذیر احمد خان، این سی کے حلقہ صدر متوّلی مغل، محمد اسلم شیخ (این سی)، غلام رسول ڈار (این سی)، حلقہ صدر این سی غلام محمد ملک، سرپنچ لچھی پورہ (بی)، محمد اسلم خان، اور کانگریس کے سید کاظم شاہ، غلام محمد نجار (این سی)، محمد کمال (این سی) شامل ہیں۔






