Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے رات گئے شہر کے ہسپتالوں کا کیامعائینہ

by Indian Times
14/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے رات گئے شہر کے ہسپتالوں کا کیامعائینہ
سری نگر….انفو…..ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اَسد نے 12اور 13 دسمبر کی درمیانی شب شہر کے مختلف ہسپتالوں کا دیر رات معائینہ کیا تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کی نگرانی کی جاسکے۔اُنہوں نے ایس ایم ایچ ایس ، جے ایل این ایم، سی ایچ سی غوثیہ خانیار اور دیگر ہسپتالوں کا اَچانک دورہ کیااور میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کے نائٹ ڈیوٹی روسٹر ، گرمائش اِنتظامات ، فارمیسیوں میں اَدویات ، اَدویاتی کی دستیابی اور لیبارٹریوں اور تشخیصی یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر بالترتیب ایس ڈی ایم ایسٹ اور ایس ڈی ایم ویسٹ نے ایس ڈی ایچ حضرت بل اور پی ایچ سی زڈی بل کا بیک وقت معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے رات کے معائینے کے دوران ہسپتالوں کے مختلف یونٹوں بشمول ایمرجنسی بلاک ، سرجیکل وارڈوں ، کارڈیالوجی وارڈوں ، آپریشن تھیٹر ، ڈائیلاسز یونٹ ، آرتھو پیڈک یونٹ ، آیوشمان بھارت ہیلپ ڈیسک وغیرہ کا مکمل جائزہ لیا ۔ سٹوروں کا مقصد مریضوں کو عام اَدویات فراہم کرنا ہے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف اورمریضوںو تیمارداروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔اُنہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروںکو اَدویات ، کھانے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ مریضوں کی دیکھ ریکھ کی دستیاب سہولیات کے حوالے سے مریضوں سے رائے حاصل کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں عوام کی خدمت کے لئے مزید جوش اور جذبے کے ساتھ اَپنے فرائض سر اَنجام دینے کا مشورہ دیا۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ وضع کردہ روسٹر کے مطابق سختی سے میڈیکل او رپیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں او رمتعلقہ سی ایم اوز کو مشورہ دیا کہ وہ ہسپتال کے اِنفارمیشن بورڈ پر واضح طور پر ڈیوٹی روسٹر آویزاں کریں ۔ اُنہوں نے مریضوں کے ساتھ دیکھ ریکھ اور ہمدردانہ رویہ اَپنا نے پر زور دیا۔اُنہوں نے مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سٹاف کو بھی سراہا ۔اُنہوں نے چند ہسپتالوں سے بھی کہا کہ وہ چوبیس گھنٹے اَپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لائیں اور غیر ضروری حوالہ جات سے گریز کریں جس سے ٹریشری کیئر ہیلتھ سسٹم پر بوجھ پڑتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہسپتال کے اندر اور اِرد گرد مکمل صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے علاوہ ہسپتال میں گرمائش او رلائٹنگ کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔اُنہوں نے معائینے کے دوران ڈاکٹروں کی چوبیس گھنٹے موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ مریضوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے طبی اِمداد فراہم کی جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے موبائل سنسکرت گوروکل کو جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

Next Post

سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS