Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
14/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
جموں/انفو/13دسمبر/سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اِنڈین پبلک ہیلتھ سٹینڈرڈز ( آئی پی ایچ ایس ) 2022 کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔اِنڈین پبلک ہیلتھ سٹینڈرڈز معیارات کا ایک مجموعہ ہے جو صحت عامہ کی سہولیات کے معیاراور فعالیت کو جانچنے کے لئے یکساں معیار فراہم کرتا ہے اور اسے پہلی بار 2007 ءمیں بنایاگیا اور پھر 2012 ءمیں اِس پر نظر ثانی کی گئی اور 2022ءمیں دوبارہ نظر ثانی کی گئی تھی ۔یہ معیارات تمام شہریوں کو وقار اور احترام کے ساتھ معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے، اِنسانی وسائل، اَدویات، تشخیص، آلات، معیار اور گورننس کی ضروریات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے خدمات کی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش میں ناروے اِنڈیا پارٹنر شپ اِنیشی ایٹو کے ساتھ مل کر آئی پی ایچ ایس 2022ءکے مطابق تمام ڈی ایچز اور سی ایچ سیز کا تیز تر بنیادی تشخیص کرنے کی پہل کی ہے۔آج کی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی بنیادی تشخیص کے نتائج اور ان کی مضبوطی کے لئے ایکشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے معلومات طلب کیں اور میٹنگ میں موجود شراکت داروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں شناخت شدہ خلا کو جلد سے جلد پُر کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ اِن ہسپتالوں کو آئی پی ایچ ایس کے مطابق بنایا جاسکے۔ڈائریکٹر وں ہیلتھ سروسز جموں / کشمیر سے کہا گیا ہے کہ وہ اِنسانی وسائل ، آلات ، اَدویات اور تشخیص ، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر شعبوں کے حوالے سے تشخیص کے نتائج کو چیک کریں اوردیگر شعبوں اور ضلعی ہسپتالوں میں اصل خلا کے مطابق اگلے مالی برس کے لئے تجاویز پیش کریں۔مزید برآں ، سیکرٹری صحت نے کوالٹی ایشورنس پروگرام کی عمل آوری پر زور دیا او رمتعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ ہو سہ ماہی اِنٹرنل اسسمنٹ کریں ، خلا کی نشاندہی کریں اور خلا کو پُر کرنے کے لئے ٹائم باﺅنڈ سہولیت وار ایکشن پلان تیار کریں تاکہ باقی تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو مختلف معیار کے حصول کے لئے تیار کیا جاسکے ۔ سرٹیفکیشن جیسے این کیو اے ایس، لکشیا، مسکان اور کایا کلپ وقت کے پابند طریقے سے تاکہ سروس کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔اِنسانی وسائل اور آلات کے لحاظ سے ضلع ہسپتالوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ڈائریکٹروں اور چیف میڈیکل اَفسران اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اہل ضلع ہسپتالوں میں ڈی این بی کورسوں کے لئے درخواست دیں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم محکمہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ اور جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم محکمہ نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ، نیو میڈیکل کالجز جے اینڈ کے ، متعلقہ چیف میڈیکل اَفسران اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں ، ریاستی پروگرام منیجر این آئی پی آئی جے اینڈ کے اور پروگرام منیجر این ایچ ایم جے اینڈ کے نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے رات گئے شہر کے ہسپتالوں کا کیامعائینہ

Next Post

ہماری فوج نےPLAکوواپس دھکیل دیا:راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں /راجناتھ سنگھ

ہماری فوج نےPLAکوواپس دھکیل دیا:راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS