سری نگر: ۳۱،دسمبر: جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کو 2001 میں پارلیمنٹ ہاو¿س پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری اور قوم کے لیے بے لوث خدمات ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی رہیں گی۔جے کے این ایس کے مطابق2001 میں اس دن حملہ5 مسلح دہشت گردوں نے کیا تھا۔ لیکن اس وقت کی پارلیمنٹ سیکورٹی سروس، سی آر پی ایف اور دہلی پولیس کے اہلکاروں نے حملے کو ناکام بنا دیاجسکے باعث کوئی بھی دہشت گرد عمارت میں داخل نہیں ہو سکا۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہاکہ میں بہادر شہیدوں کو مخلصانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے2001 میں ہماری پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ شہیدوں کی بہادری، ہمت اور قوم کے لیے بے لوث خدمت ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی رہے گی۔اس حملے میں دہلی پولیس کے 6 اہلکار، پارلیمنٹ سیکورٹی سروس کے2 اہلکار، ایک باغبان اور ایک ٹی وی صحافی مارے گئےتھے جبکہ پانچوں دہشت گردوں کو اس وقت کی پارلیمنٹ کی عمارت کے صحن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔






