ملک کی سرحدوںکی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا/ جنرل منوج پانڈے
سرینگر….14جنوری ….سی این آئی ….مسلح افواج کی تینوں خدمات قوم کے ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہاکہ ہماری افواج انتہائی پیشہ ور ہے اور ان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ۔ اسی دوران انہوں نے ایک مرتبہ پھر دو ٹوک الفاظ میںکہا کہ سرحدوںکی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر دراندازی کی کوششیں لگاتار ہورہی ہے تاہم فوج موثر کارروائی کررہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق نئی دلی میں ساتویں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج انتہائی پیشہ ور ہے اور ان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو سابق فوجیوں اور ان کی بے مثال ہمت کا نتیجہ ہے۔ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ آج ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین اور اعلیٰ پیشہ ور افواج میں ہوتا ہے۔ یہ شناخت (افواج کی) آپ کی قربانیوں، بے مثال ہمت اور محنت کا نتیجہ ہے۔ اس سے متاثر ہو کر مسلح افواج کی تینوں خدمات ہیں۔ افواج، ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر، کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔“آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ مسلح افواج کے سابق فوجی مختلف شعبوں میں قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اسی دوران انہوں نے ہند چین کشیدگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن دراندازوں کو اس طرف دھکیل دیتا ہے ہماری فوج ان کے خلاف وادی میں موثر کارروائیاں انجام دی رہی ہے۔فوجی چیف نے کہا ہے کہ ملک کی مغربی سرحد پرجنگجوﺅں کی سرگرمیوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے سے فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سیدھے طور پر پاکستان کا نام نہیں لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا، ” ہماری مغربی سرحد سے جڑا ہوا ملک شدت پسندتنظیموں کی حمایت کر رہا ہے۔ ہم انہیں کرارا جواب دے رہے ہیں“۔منوج پانڈے نے کہا کہ فوج مشرقی سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا، ” مشرقی سیکٹر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نئے ہدایات کی پیروی کی جا رہی ہے“۔






