پلوامہ خود کش حملے کی چوتھی برسی،اونتی پورہ لتہ پورہ میں تقریب منعقد
سری نگر…. 14،جنوری…..کے این ایس ……. جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تحت آنے والے لتہ پورہ علاقے میں ایک خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 40جوانوں کو ان کی پانویں برسی پر دلی سے کشمیر تک شاندار الفاظ میں عقیدت کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں لتہہ پورہ میں ایک رتقریب منعقد ہوئی ہے جس میں فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ہے ۔کشمیرنیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق لتہ پورہ اونتی پورہ میں سال2019ءمیں 14فروری کے روز دن دو پہر قریب چار بجے ایک خود کش دھماکے میں سی آر پی ایف کے40جوان مارے گئے تھے اس دوران یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔آئی جی پی سی آر پی ایف نے یہاں آکر مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا2019کے بعد وادی میں حالات بہتر ہوئی ہے جبکہ اس طرح کا حملے کو دوبارہ کامیاب نہیں ہونے دیا جاےئے گا ۔انہوں نے کہا اس حملے کے بعد سی آر پی ایف کو جدید اسلحہ اور دیگر سازو ساان سے لیس کیا گیا ۔انہوں نے کہا اب بڑے پیمانے پر مختلف جدید نوعیت کے اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں ۔اسی طرح اے ڈی جی جموںو کشمیر پولیس نے بتایا اس حملے میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث 19میں سے8ملی ٹینٹوں کو مارا گیا جبکہ7کو گرفتار کیا گیا ۔خیال رہے14فروری 2019کو لتہہ پورہ میں سرینگر جموں شاہراہ پر ایک خود کش حملے جو کشمیر میں اپنی نوعیت کاپہلا حملہ تھا40جوان مارے گئے تھے ۔






