Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

آج صحافی ایک تیز رفتار ماحول میں کام کر رہے جو ایک بہت بڑا چیلنج /ڈائریکٹر انفارمیشن

by Indian Times
15/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 14 فروری /انفو/انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ ( ڈی آئی پی آر ) نے آج میڈیا کمپلیکس میں جموں کے میڈیا افراد کیلئے ’ شفاف صحافت اور صحافت کے ارتقائی منظر نامے ‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اس ورکشاپ کا مقصد میڈیا پروفیشنلز اور کمیونیکیشن پریکٹیشنرز کو صحافت کی تبدیل ہوتی ہوئی حرکیات اور موجودہ ڈیجیٹل دور میں اخلاقی معیارات کو قائم رکھنے کے بارے میں حساس بنانا تھا ۔ ورکشاپ کے دوران آئی آئی ایم سی جموں کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر دلیپ کمار اور اسسٹنٹ پروفیسر وشوو کو اس موضوع پر مدوعو کیا گیا تھا ۔ ماہرین نے شرکاءکو صحافت میں ابھرتے ہوئے رحجانات ، غلط معلومات کے چیلنجز اور نیوز کی کھپت اور پھیلاو¿ پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں آگاہی دی ۔ انہوں نے صحافت میں اخلاقیات اور اے آئی کے بڑھتے استعمال کے تناظر میں اخلاقی صحافت کی اہمیت پر تفصیل سے بات کی ، ساتھ ہی ڈیجیٹل صحافت کے بارے میں بھی گفتگو کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر نتیش راجورا ( آئی اے ایس ) نے موجودہ منظر نامے میں صحافیوں کی اہم ذمہ داری پرزور دیا اور کہا کہ میڈیا کا کردار حقائق کی رپورٹنگ سے آگے بڑھ کر معلومات سے بھر پور ، متوازن اور ذمہ دارانہ رائے عامہ تشکیل دینے تک پھیلا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ” آج صحافی ایک تیز رفتار ماحول میں کام کر رہے ہیں یہ بذاتِ خود صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔جہاں معلومات فوری طور پر پھیلتی ہیں اس لئے درستگی ، انصاف ، غیر جانبداری اور احتساب جیسے اخلاقی اصولوں پر عمل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے ۔ “ انہوں نے مسلسل صلاحیتوں کی تعمیر کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور سامعین کی تبدیل ہوتی توقعات کے ساتھ ہم آہنگ رہا جا سکے ۔ ڈائریکٹر موصوف نے ڈی آئی پی آر اور میڈیا شخصیات کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ محکمہ صحافیوں کیلئے گیٹ ٹو گیدر ( get-togethers ) کا انعقاد باقاعدہ طور پر کرے گا ۔ اپنے خیر مقدم خطاب میں جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر ) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ نے موجودہ منظر نامے میں میڈیا کے کردار کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے میڈیا میں انصاف اور اعتبار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے آپ کو ہی خود احتساب کے ذریعے اس شعبے کی اہمیت کو بڑھانا ہو گا ۔ جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں مسٹر دیپک دوبے نے اپنے اختتامی ریمارکس میں موجودہ ڈیجیٹل دور کے منظر نامے میں میڈیا شخصیات کے کردار پر زور دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے ، پیشہ وارانہ برتری ، شفافیت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے کیلئے ایسی ورکشاپس آنے والے اوقات میں بھی منعقد کی جائیں گی ۔ ورکشاپ کے دوران شرکاءاور مقررین کے درمیان ایک انٹر ایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں تجربات کا تبادلہ کیا گیا اور پیشہ وارانہ مشق میں پیش آنے والے اخلاقی مسائل پر رہنمائی طلب کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( پی آر ) مسٹر جاوید احمد راتھر، انفارمیشن آفیسر الکا مشرا اور ڈی آئی پی آر کے دیگرافسران اور اہلکار بھی موجود تھے ۔ ورکشاپ میں مختلف قومی اور مقامی میڈیا اداروں کے میڈیا شخصیات نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

Next Post

وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی پر مبنی نامیاتی کاشتکاری پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی پر مبنی نامیاتی کاشتکاری پر زور دیا

وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی پر مبنی نامیاتی کاشتکاری پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS