Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں و کشمیر کیلئے تاریخی دن

by Indian Times
15/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفو14مارچ/بے گھر اور تارکین وطن برادریوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم میں جموں و کشمیر حکومت نے آج پی او جے کے ، مغربی پاکستان اور کشمیری مہاجر خاندانوں کے بے گھر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 350 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی ۔ کنونشن سنٹر میں اس تاریخی تقریب کی صدارت لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کی۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” یہ جموں و کشمیر کیلئے ایک اہم دن ہے ۔ پی او جے کے ، مغربی پاکستان کے بے گھر خاندانوں اور کشمیری تارکین وطن خاندانوں کو آج جو مالی امداد دی گئی ہے وہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور کمیونٹی میں کاروباری ثقافت کو روشن کرنے میں مدد دے گی ۔ “ انہوں نے کہا اسپیشل گورننس کیمپ کے دوران مختلف سرکاری محکموں ، ضلعی صنعتی مراکز ، کے وی آئی بی جے اینڈ کے مشن یوتھ نے جے اینڈ کے بینک اور ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آو¿ٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں تک پہنچایا اور معاشرے نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ۔ لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں یو ٹی انتظامیہ کے عزم کو اجاگر کیا تا کہ یو ٹی میں ایک ترقی پسند کاروباری ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” انٹر پرنیور شپ نوجوانوں کیلئے محض ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ ان ک خواہشات اور خوابوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ جموں و کشمیر حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو بااختیار بنانے کیلئے ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرنیور شپ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں بالخصوص بے گھر اور مہاجر برادریوں کی لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی خود روز گار اسکیموں کے فوائد حاصل کریں ۔ انہوں نے کشمیری تارکین وطن اور پی او جے کے اور مغربی پاکستان کے بے گھر خاندانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ایک سرشار اقدام ’ سیوا سے سوابھیمان ‘ کیلئے جے اینڈ کے بینک کی بھی تعریف کی ۔ خود روز گار کے اقدام میں اہم شراکت کیلئے مختلف محکموں کے افسران کو بھی مبارکباد دی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت ، ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک ، ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹس ) ، سینئر افسران ، ممتاز شہری اور استفادہ کنندگان موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی نے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

پولیس سربراہ نےIRPکی 15ویں بٹالیں کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پولیس سربراہ نےIRPکی 15ویں بٹالیں کا کیا دورہ

پولیس سربراہ نےIRPکی 15ویں بٹالیں کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS