Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی نے رام بن میں سنکلپ کے تحت تین اِی ڈی پیز کاکیااِی۔ اِفتتاح

by Indian Times
15/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو………ڈائریکٹر جموں و کشمیر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈی آئی) راجندر کمار شرما نے آج رام بن کے خواہشمند کاروباریوں کے لئے سکلز ایکوزیشن اینڈ نالیج ایورینس فار لائیو لی ہڈ پروموشن ( ایس اے این کے اے ایل پی ) کے تحت تین اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگراموں (اِی ڈی پیز) کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔پانچ روزہ اِی ڈی پیز کا اِنعقاد اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (آئی ٹی آئی) بانہال، رام بن اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بٹوت میں کیا جا رہا ہے جس میں 120 اُمیدواروں نے داخلہ لیاتھا۔تربیت حاصل کرنے والوں میں ایسے کاروباری افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اَپنے کاروباری منصوبے شروع کئے ہیں جو مختلف حکومتی معاونت والی سکیموں کے تحت خود اَنحصار بننے کا اِرادہ رکھتے ہیں۔ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی راجندر کمار شرما نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمتوں پر اَنحصار کم کرنے کے لئے اَنٹرپرینیور شپ اور سیلف ایمپلائمنٹ کے مواقع کا اِنتخاب کریں۔ اُنہوں نے جے کے اِی ڈی آئی کے ضلعی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پیشہ ورانہ اَنداز میں ممکنہ کاروباری اَفراد کے لئے تربیتی پروگراموں کی سہولیت فراہم کریں اور اسے اِستفساری بنائیں تاکہ خواہشمندوں کو اَنٹرپرینیورشپ کواَپنے کیریئر کے آپشن کے طور پر اَپنانے کی ترغیب ملے۔ اُنہوں نے کورس ٹیم پر زور دیا کہ وہ شرکا¿ کو جموں و کشمیر کی سٹارٹ اَپ پالیسی 2024-27 ءکے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں اس کے فوائد حاصل کر سکیں۔اِس موقعہ پر حنا لطیف جو بانہال میں فوڈ پروسسنگ یونٹ ”بہی فوڈز“ چلاتی ہیں اور اس کی مالک ہیں، نے بطور کاروباری شخصیت کے طور پر اَپنے تجربے کا اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنا ڈریم بزنس یونٹ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جو کئی چیلنجوںکے باوجود بہت سے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔بٹوت سے تعلق رکھنے والی ایک اور کاروباری شخصیت للتا دیوی جو مشروم کاشت کا ایک یونٹ چلاتی ہیں، نے کہا کہ وہ سنکلپ ٹریننگ پروگرام کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ اس سے انہیں ” لکھپتی دیدی“بننے کے اَپنے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پانچ روزہ اِی ڈی پی کے دوران شرکا¿ کو کاروباری منصوبوں کی تشکیل، مارکیٹنگ منصوبوں، اکاو¿نٹس مینجمنٹ اور متعلقہ دیگر متعلقہ موضوعات جیسے بنیادی کاروباری تصورات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اَپنے کاروبار کو کامیابی سے چلا سکیں۔ شرکا¿ پہلے ہی اَپنے منتخب کردہ کاروباروں میں شعبے کی مخصوص قلیل مدتی تکنیکی تربیت حاصل کر چکے ہیں اور اَب وہ جے کے اِی ڈی آئی کے خصوصی طور پر تیار کردہ تربیتی ماڈیولو ں سے مستفید ہوںگے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سنکلپ جس کا مقصد سکل ڈیولپمنٹ کے لئے اِدارہ جاتی میکانزم کو مضبوط بنانا اور ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے معیار اور مارکیٹ سے متعلق تربیت تک رَسائی میں اِضافہ کرنا ہے ، مرکزی وزارت سکل ڈیولپمنٹ اینڈ اَنٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کے ذریعہ شروع کیا تھا۔اِفتتاحی تقریب میںجے کے اِی ڈی آئی کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر رام بن باسط خورشید ۔ کورس کوآرڈی نیٹر شیخ اشرف، ٹرینر یش پال شرما اور جے کے اِی ڈی آئی کے دیگر اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پولیس سربراہ نےIRPکی 15ویں بٹالیں کا کیا دورہ

Next Post

 CAAکو واپس لینے کا کوئی سوال نہیں امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 CAAکو واپس لینے کا کوئی سوال نہیں امیت شاہ

 CAAکو واپس لینے کا کوئی سوال نہیں امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS