Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

انتخابی منشور :”مودی کی گارنٹی 24 کیرٹ سونے کے برابر / راجناتھ سنگھ

by Indian Times
15/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….14اپریل …سی این آئی… ہمارے انتخابی منشور میں ان ضمانتوں کی عکاسی کی گئی ہے جو وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں کو دی تھیں کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ”’مودی کی گارنٹی 24 کیرٹ سونے کے برابر ہے اور گورننس کے سونے کے معیار کے طور پر ابھری ہے“ ۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں اور کہا کہ ہم نے دکھایا ہے کہ اگر کوئی ہماری ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھتے ۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی منشور جاری کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ منشور میں ان ضمانتوں کی عکاسی کی گئی ہے جو وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں کو دی تھیں۔سنگھ نے کہا” مودی کی گارنٹی 24 کیرٹ سونے کے برابر ہے اور گورننس کے سونے کے معیار کے طور پر ابھری ہے“۔منشور کمیٹی کی سربراہی کرنے والے سنگھ نے کہا کہ ملک بھر سے 15 لاکھ سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی ہیں جنہیں منشور میں شامل کیا گیا ہے۔منشور میں ایک قوم، ایک انتخابی اقدام کو نافذ کرنے، عام انتخابی فہرستوں کی تیاری، ٹرین کے سفر کے لیے انتظار کی فہرستوں کو ختم کرنے، 5G نیٹ ورکس کی توسیع اور دنیا بھر میں رامائن کے تہواروں کے انعقاد کے بارے میں بات کی گئی ہے۔اسی دوران زیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور وہ کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرتا لیکن وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ راجناتھ نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کےساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہے تاہم پڑوسی ممالک کو بھی چاہئے کہ ہمارے اس جذبے کی قدر کریں اور ہمارے خلاف پردپردہ سازشوں کو ترک کریں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے دکھایا ہے کہ کسی بھی ملک نے اگر جارحیت سے کام لیا تو ہم خاموش بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہے ۔سنگھ نے کہا کہ ” بھارت ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں لیکن ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہمارا ملک کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت، چیلنجز اور ممالک کے باہمی تعلقات میں تبدیلیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے جہت بھی تبدیل ہوئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔راجنا تھ سنگھ نے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے برعکس، ہم اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔چاہے وہ ایودھیا میں رام مندر ہو یا منسوخی دفعہ 370تین طلاق کے خلاف قانون تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو 2025 میں بیرون ملک پروگراموں کے لیے دعوت نامے مل رہے ہیں، پوری دنیا کو ان کی جیت یقینی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کیا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر کی پرتھم پوجا میں بھی شرکت ،پراچین مارگ پویتر چھری یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر کی پرتھم پوجا میں بھی شرکت ،پراچین مارگ پویتر چھری یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی

لیفٹنٹ گورنر کی پرتھم پوجا میں بھی شرکت ،پراچین مارگ پویتر چھری یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS