Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی ترقی کی راہ پر گامز ن /لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
15/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی ترقی کی راہ پر گامز ن /لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری پرتا پ ہائیر سکینڈری سکول سری نگر میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ملٹی میڈیا ایگزبشن کے اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ہندوستان کی ترقی کے سفر کو شیئر کیا اور ” سیوا، سوشاسن اور غریب کلیاں“ کے نو سال کو اُجاگر کرنے والی 5 روزہ نمائش کے اِنعقاد کے لئے سینٹرل بیور و آف کمیونیکیشن ( سی بی سی ) کی کوششوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا ،” گزشتہ 9 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک ایک اِقتصادی ترقی اور دُنیا کے لئے جامع ترقی کے ماڈل میں تبدیل ہو ا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 9برس تمام شہریوں کے لئے مساوات اور مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع اور دیر پاترقی کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بنیادی ڈھانچے کی تیز ترین ترقی ، پسماندہ اَفراد کو بااِختیار بنانے ، خود اَنحصاری اور اسپریشنل سوسائٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا ،” وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان عالمی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر اُبھرا ہے۔ ہندوستان نے نہ صرف ماضی کی شان دوبارہ بحال کی ہے بلکہ وہ دُنیا کو نئی اُمید اور نئی اُمنگیں بھی پیش کر رہا ہے ۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو بااِختیار بنانا ،ہر شعبے میں نئے اِنقلابات ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سنہری دور کی عکاسی کرتے ہیں۔تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،” جموںوکشمیر ترقی کے پیرامیٹروں پر کھڑا ہے اور خود اعتمادی سے بھر ا ہوا ہے ۔ ترقی کے ثمرات سماج کے تمام طبقات تک پہنچ رہے ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں پوری طرح سے حصہ لے رہے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی طاقت اور اسپریشنل سوسائٹی جموںوکشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جارہی ہے ۔ ہمیں ساتھ مل کر اَمرت کا ل میں وِکست جموںوکشمیر بنانا ہے اور یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ ہر شہر اور گاﺅں کا مقصد بلندکیاجائے اور ان کی خواہشات کو پورا کیا جائے۔“اُنہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوان جموں وکشمیر کے مضبوط اور شاندار مستقبل کے معمار ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اِصلاحات اور اَقدامات نے سکیموں کو نئی رفتار دی ہے جس کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اُنہوں نے مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت اور مرکزی معاونت شدہ اور یوٹی سیکٹر کی سکیموں کے بارے میں بھی بتایا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی انتھک کوششوں کی بدولت ہم اس مالی سال کے آخرتک ” ہر گھر نل سے جل “ کے تحت ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے متعدد اَقدامات اور فلاحی پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی بی چندی گڈھ راجندر چودھری ، سول ایڈمنسٹریشن ، پولیس اور سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے سینئر اَفسران ، اَساتذہ ، طلباءاور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پولیس سربراہ نے جموں میں بیس کیمپ یاتری نواس بھگوتی نگر کا دورہ کیا

Next Post

ڈی سی بڈگام کا دورہ ماگام ، محرم الحرام کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بڈگام کا دورہ ماگام ، محرم الحرام کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

ڈی سی بڈگام کا دورہ ماگام ، محرم الحرام کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS