Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے / اے ڈی جی پی

by Indian Times
15/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے / اے ڈی جی پی
سری نگر///14اگست///یو این آئی///ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے پیر کے روز ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔اے ڈی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ ملی ٹینٹوں کی مد د و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی وجے کمار نے پیر کے روز بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے بانڈی پورہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ایس ایس پی بانڈی پورہ نے اے ڈی جی پی کو ضلع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وجے کمار نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین آپسی تال میل ناگزیر ہے۔انہوں نے ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی شناخت اور انہیں دھر دبوچنے کی خاطر نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وجے کمار نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کے خلا ف بھی مناسب کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملی ٹینسی کے ناسور کو پوری طرح سے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ ’کچھ لوگوں کا کاروبار‘ تھا/ منوج سنہا

Next Post

جموں وکشمیر میں قائم امن کا کریڈٹ یہاں کے لوگوں کو بھی جاتا ہے/سید محمد الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں قائم امن کا کریڈٹ یہاں کے لوگوں کو بھی جاتا ہے/سید محمد الطاف بخاری

جموں وکشمیر میں قائم امن کا کریڈٹ یہاں کے لوگوں کو بھی جاتا ہے/سید محمد الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS