Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے JKAACLکے زیر اہتمام ’ ہندی دیوس ‘ میں کی شرکت

by Indian Times
15/09/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….. انفو…جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز ( جے کے اے اے سی ایل ) نے ابھینو تھیٹر جموں میں ’ ہندی دیوس ‘ کا اہتمام کیا ۔ پورے دن کی تقریب ہندی زبان کے فروغ اور تحفظ کیلئے وقف تھی جس میں پورے خطے کے طلباءکی پر جوش شرکت کے ساتھ مباحثے اور شاعری کی تلاوت سمیت دلکش سرگرمیاں شامل تھیں ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اپنی تقریر میں انہوں نے ہندی کی ایک متحد زبان اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی علامت کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے نوجوان نسل کی اپنی لسانی جڑوں سے مضبوط تعلق برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہندی صرف ایک زبان سے کہیں زیادہ ہے یہ ہماری بھر پور ثقافتی شناخت کا نچوڑ ہے اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری سریش کمار گپتا نے تقریب کے انعقاد میں جے کے اے اے سی ایل کی کوششوں کی تعریف کی اور طلباءکو ہندی ادب کی دولت کو تلاش کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز زبان سے محبت پیدا کرتے ہیں اور مستقبل کے شاعروں ، ادیبوں اور اسکالرز کو فروغ دیتے ہیں ۔ سیکرٹری محکمہ ثقافت دیپکا شرما بھی اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے اس تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا ۔ ممتاز سکالرز پروفیسر اشوک کمار ، ڈاکٹر پرشوتم کمار ایسوسی ایٹ پروفیسر ہندی شعبہ اور ڈاکٹر بھگوتی دیوی اسسٹنٹ پروفیسر ہندی شعبہ نے ہندی کی اہمیت اور عالمگیر یت پر بصیرت افروز مقالے پیش کئے ۔ شاعری اور مباحثہ کے مقابلوں میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے 30 کے قریب طلباءنے حصہ لیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

انصاف کی فراہمی کا سلسلہ قیدیوں کی رہائی اور عام معافی کے اعلان سے ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

Next Post

دہشت گردی آخری سانس لی رہی ہے / وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نریندر مودی اور انکی کابینہ 9جون کو اُٹھائیں گے حلف

دہشت گردی آخری سانس لی رہی ہے / وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS