Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
16/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی
پلوامہ…………..انفو…….ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ہیلتھ کیئر کی بہترین کارکردگی کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک حکمت عملی کے تحت ڈسٹرکٹ کوالٹی ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کا مقصد نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈز پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور ضلع بھر میں صحت سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈز کے جامع جائزہ کی صدارت کی جس میں پالیسیوں ، تشخیص کے طریقوںاور معیار کی یقین دہانی کی مختلف سطحوں پر غور و خوض کیا گیا۔اُنہوں نے بہترین کارکردگی کے عزم پر زور دیتے ہوئے سرٹیفکیشن کے لئے اِضافی سہولیات کی سفارش کی ہدایت دی جس سے ہیلتھ کیئر کے سخت معیارات کو حاصل کرنے اور اس سے آگے بڑھنے کے لئے ضلع کے عزم کو اُجاگر کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف تشخیصی سطحوں پر صحت سہولیات میں موجود خلا کو تسلیم کرتے ہوئے جامع تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ کا ایک اہم پہلو مقامی سطح کے خلا کو مو¿ثر طریقے سے دُور کرنے کے لئے بین محکمانہ کوآرڈی نیشن پر زور دینا تھا جس سے محکموں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ ملا۔اُنہوں نے مستقبل کو دیکھتے ہوئے آئندہ برس کے لئے محتاط منصوبہ بندی کی ہدایت دی اوراُنہوں نے زور دیا کہ مجوزہ سہولیات اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اُتریں اور نشاندہی کی گئی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ مستقبل کے حوالے سے یہ نقطہ نظر صحت خدمات کی دیکھ ریکھ میں مسلسل بہتری کے لئے ضلع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر محکمہ صحت کے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے صحت سہولیات پر تیزی سے کام کرنے پر زور دیا جس کا مقصد ضلع بھر میں صحت خدمات کو تیزی لانا ہے۔ اس ہدایت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کمیونٹی بغیر کسی تاخیر کے بہترین صحت دیکھ ریکھ کے اِنتظامات سے فائدہ اُٹھائے۔اجلاس میں چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ پلوامہ، بلاک میڈیکل آفیسرز اور صحت کے دیگر ملازمین سمیت اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرمد حفیظ نے سرکاری سکیموں سے مستفید ہونے والوں تک پہنچنے کے پروگرام میں شرکت کی

Next Post

”وِکست بھار ت سنکلپ یاترا“: زبیر احمد نے بانڈی پورہ کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
”وِکست بھار ت سنکلپ یاترا“: زبیر احمد نے بانڈی پورہ کا کیا دورہ

”وِکست بھار ت سنکلپ یاترا“: زبیر احمد نے بانڈی پورہ کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS