Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ، ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر /وزیراعظم نریندر مودی

by Indian Times
16/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ، ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر /وزیراعظم نریندر مودی
سرینگر15جنوری ….ایس این این…. وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی حفاظت اور ہماری خودمختاری کو برقرار رکھنے میں ان کی انتھک لگن ان کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ طاقت اور لچک کے ستون ہیں۔سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق آرمی ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ہے اور بحران کے وقت ان کی خدمات کے لئے بڑے پیمانے پر تعریف کی جاتی ہے۔وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کرتے ہوئے لکھا ”آرمی ڈے کے موقع پر، میں تمام فوجی اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ اپنے سپاہیوں کا شکر گزار رہے گا “ ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ فوجیوں نے ہمیشہ ملک کی حفاظت میں اپنا کلیدی رول اد ا کیا ہے اور ہم ان کے احسن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید لکھا ”آرمی ڈے پر ہم اپنے فوجی جوانوں کی غیر معمولی ہمت، غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہماری قوم کی حفاظت اور ہماری خودمختاری کو برقرار رکھنے میں ان کی انتھک لگن ان کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ طاقت اور لچک کے ستون ہیں“۔ادھر صدر دروپدی مرمو نے 76 ویں آرمی ڈے پر فوجی جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی حب الوطنی تمام شہریوں کے لیے ایک عظیم ترغیب کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا ”تنازعہ اور امن کے حالات میں، ہمارے بہادر سپاہی ہر طرح سے قوم کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ آج ایک مشکور قوم مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ہندوستانی فوج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے! میں فوج کے تمام ارکان کو نیک خواہشات پیش کرتا ہے “ ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جے جے ایم کے تحت سکیموں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرنےکی دی ہدایت

Next Post

منشیات اور اس کاروبار میں ملوث ماسٹر مائنڈس کےخلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کا تعاون ضروری / پولیس سربراہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

منشیات اور اس کاروبار میں ملوث ماسٹر مائنڈس کےخلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کا تعاون ضروری / پولیس سربراہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS