سرینگر . ۵۱،جنوری . جے کے این ایس .. جموں وکشمیرمیں ملک کا یوم جمہوریہ2026منانے کیلئے اقدامات اوراجتماعات کو حتمی شکل دی گئی ہے ،جسکے تحت یونین ٹریٹری میں سرکاری سطح کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اور اسکے بعد اجتماع میں موجود ہزاروں لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ جبکہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ مہمان خصوصی کے بطور تقریب میں شرکت کریں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق یوم جمہوری 2026منانے کے حوالے سے حکومت نے ایک شیڈول جاری کیاہے ،جسکے تحت سرکاری سطح کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے۔حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری روہت شرما جے کے اے ایس کی جانب سے 14جنوری2026کو جاری کردہ ایک آرڈر نمبر GAD-ADMO111/138.2025-01-GADکے مطابق نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری بخشی اسٹیڈیم سری نگر ،وزیر صحت وطبی تعلیم سکینہ ایتو اننت ناگ ،وزیر جنگلات وماحولیات جاوید احمدرانا پونچھ ،وزیرزراعت ودیہی ترقی جاویداحمدڈار بارہمولہ ،وزیرخوراک وٹرانسپورٹ ستیش شرما کٹھوعہ میں 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اور اسکے بعد اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔آرڈر میں مزید کہاگیاہے کہ ڈی ڈی چیئرپرسن ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور تحصیلدار ودیگر سیول حکام ،ضلعی ،سب ضلعی اور تحاصیل صدر مقامات پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ2026 کی صدارت کریں گے ۔باﺅر کیاجاتاہے کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہااور جموں وکشمیرکے وزراءیوم جمہوریہ2026کی تقریبات کے موقعہ پر حکومت کی کارکردگی ،اقدامات ،ترجیحات اور اہم منصوبوںکا خلاصہ پیش کریں گے جبکہ لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن وامان کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات بشمول ملی ٹنسی اور اس سے جڑی سرگرمیوںکا خاتمہ کرنے کیلئے سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالیںگے ،اور ساتھ ہی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہامرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیرمیں پائیدار امن ،ترقی ،خوشحالی اور عام آدمی کے اعتمادکو بحال کرنے کیلئے روبہ عمل لائی جانے والے منصوبوں اورپالیسیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔






