موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے موثر طریقہ کار کی ضرورت /وزیر اعظم مودی
سرینگر15اپریل/سی این آئی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے طور طریقوں میں تبدیلی ہر گھرسے شروع کی جانی چاہئے۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب سے طاقتور وسیلوں میں سے ایک طور طریقوں میں تبدیلی ہے‘ جس کا آغازہر گھر سے ہونا چاہئے۔ مودی نے عالمی بینک کے ایک پروگرام Making it personal: How Behavioural Change can Takle Climate Change سےویڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ جب اربوں لوگ مل کر ایک چھوٹاکام کرتے ہیں تو اس کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آب وہوا میں تبدیلیکے مسئلے سے صرف کانفرنس کی میز پر نہیں نمٹا جاسکتا، بلکہ اس سے ہر گھر کی ڈنر ٹیبلپر نمٹنا ہوگا۔ مشن کی تفصیل بتاتے ہوئے انھوں نے اس کے امکانات کو بھی اجاگر کیا،جس میں بلدیاتی اداروں کو ماحولیات موافق بنایا جانا، پانی اور توانائی کی بچت، کوڑاکرکٹ اور e-Waste میں کمی کرنا، صحت مند طرز زندگی اختیار کرنااور قدرتی کھیتی باڑی اور موٹے اناج کو فروغ دیا جانا شامل ہے۔ وزیراعظم نے عالمی اداروںسے کہا کہ وہ مشن لائف جیسے طور طریقوں سے متعلق اقدامات کی حوصلہ افزائی کے لئے ملکوںکی مدد کریں۔ ایک ٹوئیٹ میں عالمی بینک کے صدرDavidMalpass نے بھارت کی لائف پہل کے بارے میں اپنی خوشیظاہر کی۔






