Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
16/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بانڈی پورہ…..انفو…..بانڈی پورہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شکیل الرحمان نے ضلع میں لوک سبھا۔ 2024 ءکے عام اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔کانفرنس ہال منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقدہ میٹنگ میں اِنتخابی تیاریوں کے مختلف پہلوو¿ں بشمول سیکورٹی صورتحال، حساس پولنگ سٹیشنوں، ایم سی سی گائیڈ لائنز، اے آر اوز کی ذمہ داریوں اور تیاریوں، ٹرانسپورٹ اِنتظامات، سویپ سرگرمیوں، اخراجات کی نگرانی، فلاحی اَقدامات، پنک پولنگ سٹیشنوں، کنٹرول روموں کے کام، ایم سی ایم سی اور کمیونی کیشن پلان وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں پولنگ سٹیشنوں کی درستگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کی تیاریوں، پولنگ سٹیشنوں کے سیٹ اپ اور رسائی کی تصدیق اور مختلف حالات سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کے لئے انتخابی عملے کی تربیت کا جائزہ لینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پرنوڈل آفیسر ایم سی سی نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ایم سی سی ٹیم کو موصول ہونے والی شکایات کو 24 گھنٹوں کے اندر نمٹا دیا جاتا ہے اور اِنتخابات سے متعلق سرگرمیوں کے لئے اجازت فراہم کرنے کے لئے مناسب طریقہ¿ کار اپنایا جاتا ہے۔اِس موقعہ پرڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اِنتخابی عمل کے دوران مو¿ثر رابطے کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے جامع جائزے، تربیتی سیشنوں، لاجسٹک تیاریوں اور کوآرڈی نیشن کی کوششوں جیسے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے تیاری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے الیکشن نوڈل افسران پر زور دیا کہ وہ اِنتخابات سے متعلق ذمہ داریوں کو کامیابی سے انجام دینے کے لئے تندہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے سویپ کی سرگرمیوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سویپ ٹیم پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور رائے دہندگان کی بیداری کو بڑھانے کے لئے اختراعی حکمت عملی اَپنائیں۔اِس موقعہ پر ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ رائے دہندگان کی سہولیت اور رسائی کے لئے تمام پولنگ سٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں گھریلو ووٹنگ اور گلابی پولنگ سٹیشنوں کے اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میںاے ڈی ڈی سی ایم اشرف ، اے ڈی سی (نوڈل آفیسر ایم سی سی) عمر شفیع پنڈت، سپرانٹنڈنٹ آف پولیس شفاعت محمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد رفیق بٹ، اے سی آر (اے آر او 15۔بانڈی پورہ) شبیر احمد وانی، اے سی ڈی (نوڈل آفیسر ای وی ایم) ممتاز احمد پیر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز (اے آر او 16- گوریز) الیکشن نوڈل افسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ءکی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں /وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں /وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS