Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرکردہ سرمایہ کاروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

by Indian Times
16/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرکردہ سرمایہ کاروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی
سری نگر/انفو/کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت جموں وکشمیر وِکرم جیت سنگھ نے سری نگر میں جموںوکشمیر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک اِستفساری گفتگو میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ کا مقصد حکومت اور سرمایہ کار کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا، ممکنہ شراکت داریوں کو تلاش کرنا ، جموں وکشمیر اور صنعتی شعبے کے باہمی ترقی کے مواقع پر گفتگوکرنا تھا اور جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کی بنیاد رکھنے میں درپیش چیلنجوں کو دُور کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا بھی تھا۔مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 50 سرمایہ کاروں جن میں دواسازی ، بجلی ، ہسپتال ، پیکیجنگ اِنڈسٹری ، فوڈ پروسیسنگ ، مینو فیکچرنگ سیکٹر ، ٹوراِزم سیکٹر ، پرائیویٹ اِنڈسٹریل پارکس ، آئی ٹی اور آئی ٹی اِی ایس ، سی اے سٹوروں اور سٹارٹ اَپس شامل تھے، نے جموںوکشمیر کے سرمایہ کاری کے اِمکانات میں گہری دِلچسپی کا اِظہار کیا ۔ ایک ساز گار کاروباری ماحولیاتی نظام کی سہولیت کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔کمشنر سیکرٹری نے جدت طرازی کے آگے بڑھانے ، اَنٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے اور جموںوکشمیر میں صنعتوں کی مکمل صلاحیت کو کھولنے کے لئے سرکاری اور نجی اِداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔کمشنر سیکرٹری نے سرمایہ کاروں کو یقین دِلایا کہ ان کے تاثرات اور تجاویز پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا جائے گا جس کا مقصد کسی بھی رُکاوٹ کو دُور کرنا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا ہے ۔ دوران میٹنگ عمل کو بہتر کرنے ، سنگل وِنڈو سسٹم سے خدمات کی فراہمی اور ہنر مند اَفرادی قوت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ہرسہ ماہی میں کم از کم ایک بار اِس طرح کی میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔اُنہوں نے یقین دہانی کی کہ وہ ہر جمعہ کو ایک اوپن ہاﺅس رکھیں گے جہاں کوئی بھی سرمایہ کار ان سے مل کر اَپنے مسائل پر بات کرسکتا ہے ۔یہ میٹنگ سرمایہ کاروں کے ساتھ بامعنی شراکت قائم کرنے اور دیر پا اِقتصادی ترقی کے لئے ساز گار ماحول کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے مضبوط عز م کی نشاندہی کرتی ہے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل صنعت و حرفت جموں انو ملہوترا ، منیجنگ ڈائریکٹرجموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن خالد جہانگیر ، ڈائریکٹر اِنڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر محمود احمد شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و حرفت عبدالعزیز اور محکمہ صنعت و حرفت کے دیگر سینئر اَفسران نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت کرتی ہے: وزیر اعظم مودی

Next Post

محکمہ اطلاعات اور آر ٹ آف لیونگ کی جانب سے ” اِنڈیا میڈیٹیٹس“ ذہنی تندرستی کے سیشن کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
محکمہ اطلاعات اور آر ٹ آف لیونگ کی جانب سے ” اِنڈیا میڈیٹیٹس“ ذہنی تندرستی کے سیشن کا اِنعقاد

محکمہ اطلاعات اور آر ٹ آف لیونگ کی جانب سے ” اِنڈیا میڈیٹیٹس“ ذہنی تندرستی کے سیشن کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS