Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شری امرناتھ یاترا:اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات

by Indian Times
16/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شری امرناتھ یاترا:اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات
سری نگر/ 15 جون /یو این آئی /یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔سی آر پی ایف کی 137 بٹالین کے کمانڈنٹ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ یاتریوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم یہاں یاتریوں کی حفاظت کے لئے مامور ہیں اور ہم انتہائی مستعدی سے کام کر کر رہے ہیں’۔جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز بالتل کا دورہ کرکے یاترا کے لئے کی جا رہی تیاریوں کو جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر عہدیداروں سے تاکید کی کہ وہ یاترا راستے پر کمیونکیشن سروسز اور شبانہ ہوائی سروسز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک 60 ہزار سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ 20 جون سے لکھن پور سے پوترا گھپا تک مرحلہ وار بنیادوں پر 60 ہزار پیرا ملٹری فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔جموں وکشمیر پولیس نے یاترا روٹوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے سبھی طرح کے انتظامات مکمل کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر سے پوترا گھپا تک یاتریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو 15 جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔حکام کے مطابق امسال 5 لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

محکمہ اطلاعات اور آر ٹ آف لیونگ کی جانب سے ” اِنڈیا میڈیٹیٹس“ ذہنی تندرستی کے سیشن کا اِنعقاد

Next Post

ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کےلئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کےلئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا

ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کےلئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS