Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ : وزیر اعظم مودی

by Indian Times
16/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ : وزیر اعظم مودی
سری نگر// 15 اگست/یو این آئی/// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ حکومت ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور اس کے نتیجے میں سرحدوں پر حفاظتی انتظامات سخت ہیں اور سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گئی ہیں۔آج یہاں ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ملک کی اسٹریٹجک طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کی سرحدیں بھی پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور پولیس فورسز کی محنت اور لگن کی وجہ سے داخلی سلامتی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج اب پہلے کے مقابلے میں مکمل طور پر دفاعی آلات سے لیس ہیں اور ہر طرح سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دفاعی شعبے میں اصلاحات کا جو عمل شروع کیا گیا ہے اس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کی وجہ سے ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دہشت گردی کے واقعات اور بم دھماکوں جیسے واقعات ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اور دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکسل متاثرہ علاقوں میں بھی صورتحال میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔مسلح افواج میں خواتین کی طاقت کے بڑھتے ہوئے رول کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں اگر کسی ملک میں خاتون پائلٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے تو وہ ہندوستان میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی افواج میں خواتین اب ہر محاذ پر اپنے مرد ہم منصبوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کے دفاع کو مضبوط کر رہی ہیں۔یو این آئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے نوجوانوں او رخواتین کو بااِختیار بنانے کے سلسلے میں ایل جی کی ہدایات پرمقررہ وقت پر عمل درآمد کرنے کو کہا

Next Post

جموں وکشمیر فطرتاًامن وسکون اور خوبصورتی کیلئے مشہور/لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر فطرتاًامن وسکون اور خوبصورتی کیلئے مشہور/لیفٹنٹ گورنر

جموں وکشمیر فطرتاًامن وسکون اور خوبصورتی کیلئے مشہور/لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS