Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Indian Times
16/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بڈگام سے آدرش نگر نئی دہلی کے لئے پہلی وقف شدہ پارسل ٹرین کوہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے وادی کے سیب کاشت کاروں او رتاجروں کے لئے تجارت اور کاروبار کے ایک نئے دور کی شروعات کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”یہ سروس ٹرانزٹ ٹائم کو کافی حد تک کم کرے گی، ہزاروں کسانوں کےلئے آمدنی کے مواقع میں اِضافہ کرے گی اور خطے کی زرعی معیشت کو فروغ دے گی۔“اُنہوںنے بھارتی ریلوے کو بڈگام سے نئی دہلی کے درمیان وقف مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا،”یہ نئی سروس سیب کاشت کاروں کے لئے اَپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔ اِس سے مارکیٹ تک رَسائی مضبوط ہوگی اور کسانوں کی زِندگی اور معاش میں بہتری آئے گی۔“اُنہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پرآواجاہی میں رُکاوٹیں، ٹپوگرافی اور شدید بارشوں کی وجہ سے پھلوں کے کاشت کاروں کو نقصان ہوتا ہے۔آج سے شروع ہونے والی یہ مال بردارٹرین سروس ہر روز سیب اور دیگر جلدخراب ہونے والی اشیا¿ کی ٹرانسپورٹیشن کرے گی۔پارسل ٹرین سروس (جوائنٹ پارسل پروڈکٹ۔ریپڈ کارگو سروس) روزانہ چلے گی اور تمام قسم کے پارسل سامان کے لئے موزوں ہے۔ آٹھ پارسل وین کوچوں پر مشتمل اس ٹرین کی مجموعی وزن اُٹھانے کی صلاحیت تقریباً 180 ٹن (ہر کوچ میں 23 ٹن) ہے۔ مکمل پارسل وینوں کی بکنگ آن لائن موڈ میںدستیاب ہے جبکہ چھوٹے سامان کی بکنگ آف لائن کی جا سکتی ہے۔ یہ مال بردار ٹرین بڈگام سے صبح 15:06پر روانہ ہوگی، جموں کے بڑی براہمنا سٹیشن پر سہ پہر 3 بجے سے شام 30:4 بجے تک رُکے گی اور اگلے دن صبح 30:5 بجے آدرش نگر نئی دہلی پہنچے گی۔اِس موقعہ پر وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی و پنچایتی راج ،اِمداد باہمی اور الیکشن جاوید احمد ڈار، ڈویژنل ریلوے منیجر جموں وویک کمار ، ایڈیشنل ممبر ریلوے بورڈ مارکیٹنگ و بزنس ڈیولپمنٹ ڈاکٹر منوج سنگھ،صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ ، آئی جی پی کشمیر وِی کے بردی ، آئی جی پی ریلوے وویک گپتا ،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ،ایس ایس پی سری نگرڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی ،سینئر صوبائی کمرشل منیجر اچیت سنگھل اور ریلوے، سول و پولیس اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آپریشن سندورکے دوران مسلح افواج نے دہشت گردوں کو سبق سکھایا /وزیر اعظم مودی

Next Post

کشمیر ویلی فروٹ گروورس کا وفد لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کشمیر ویلی فروٹ گروورس کا وفد لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

کشمیر ویلی فروٹ گروورس کا وفد لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS