جموں////////انفو………….. سیکرٹری محکمہ اطلاعات ریحانہ بتول نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر اِنفارمیشن اینڈ پی آر جتن کشور، سپیشل سیکرٹری محکمہ اطلاعات ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈائرکٹر فائنانس (اِنفارمیشن)، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں اَتل گپتا،جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر) وویک پوری ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر محمد اسلم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ان اِنفارمیشن ، فلمز پروڈکشن آفیسر ، فیلڈ پبلسٹی اَفسران ، اکاﺅنٹس آفیسر اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ابتداً،ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور نے محکمے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں جی۔20سمٹ کی مثالی میڈیا کوریج، نومبر 2023 ءمیں ایک نئی محکمانہ ویب سائٹ کا اجرا¿اور گزشتہ برس جولائی میں ایک نیالوگو اَپنانا شامل ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹر) وویک پوری نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں محکمہ کے ورک پروفائل اور اہم پالیسیوں بشمول میڈیا پالیسی 2020 کے بارے میں قیمتی معلومات پیش کی گئی۔اُنہوں نے گوا میں اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول 2023 ءمیں محکمہ کی کامیاب شرکت کے بارے میںمیٹنگ کو جانکاری دی ۔ سیکرٹری ریحانہ بتول نے محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں زائد اَز 300 فلم شوٹنگ کی اِجازت دی گئی ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فلم اِنڈسٹری کے لئے محکمہ کے عزم اور ردِّعمل کو ظاہر کرتی ہے۔سیکرٹری موصوفہ نے فیسٹول کے دوران فلم سازوں کے مثبت ردِّعمل کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی پی آر کی گوا میںآئی ایف ایف 2023 ءمیں شرکت شاندار تھی جس سے ہندوستان اور بیرون ملک فلم سازوں کو ایک مثبت پیغام گیا ہے۔اُنہوں نے محکمہ کے بارے میں اَپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”تربیتیں بہت اہم ہیں اور یہ ایک باقاعدہ معاملہ ہونا چاہیے۔ جدید ترین آلات کی فراہمی ہمارے عملے کے لئے ضروری ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے ماحول سے باخبر رہ سکیں۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ تربیت کے لئے قومی اعلیٰ اِداروں کے ساتھ تعاون ایک قدم ہے۔سیکرٹری موصوفہ نے محکمہ تعلقات عامہ کے شعبہ کے معمول کے کام کو بھی سراہا جنہوں نے بروقت معلومات فراہم کرنے اور پریس ریلیز کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لئے اُن کی لگن کو سراہا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ کا پی آر وِنگ بنیادی بازو کے طور پر کام کرتا ہے جو پروگراموں ،سکیموں اور دیگر حکومتی اَقدامات کوخصوصی طور پر عوام تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔میٹنگ میں جموں اور سری نگر کے اَضلاع میں ڈی آئی پی آر دفاتر کی تزئین و آرائش اور صحافیوں کی ایکریڈیٹیشن، اخبارات کی فہرستوں اور ڈی پلمنٹس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔






