Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںملک نے تیزی سے ترقی کی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
17/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر16مارچ سی این آئی جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہم نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اہم اقتصادی شعبوں کی تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں نے کامرس، مینجمنٹ اینڈ اکنامکس ایجوکیشن کالج کے ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پر لکھا ”ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا اور کامرس، مینجمنٹ اینڈ اکنامکس ایجوکیشن کالج کے ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کی“۔انہوں نے لکھا ” دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر کی مشترکہ کامیابیوں اور یونین ٹریٹری کے مستقبل کے ویژن کو شیئر کیا“۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا”ہم نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے لئے جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اہم اقتصادی شعبوں کی تبدیلی کا آغاز کیا ہے“۔لیفٹنٹ گورنر نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بہترین طرز عمل اپنائیں اور فنی تعلیم میں نئے معیارات قائم کریں۔آج، مستقبل کی پیشنگوئی کرنا مشکل ہے. ایک طرف ہمیں دنیا کے کچھ علاقوں میں جغرافیائی سیاسی تنازعات کا سامنا ہے تو دوسری طرف ٹیکنالوجی کی ترقی اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ میں پر امید ہوں کہ ہندوستان اگلے بڑے انقلاب کی قیادت کرے گا،۔ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہئے اور ایک مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنا چاہئے جو متنوع شعبوں میں اصلاحات کی قیادت کرے گا اور ہندوستان کو ایک علمی معیشت کے طور پر قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی پرانی شان کو دوبارہ حاصل کرنا ہمارا اولین مقصد ہونا چاہئے۔انہوں نے صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری مداخلت کرنے پر بھی زور دیا۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے پر ہماری توجہ 2047تک وکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تبدیلی کو بھی شیئر کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان

Next Post

4 جون کو پتہ چل جائے گا کہ کون طاقت کو تباہ کر سکتا ہے اور کون طاقت کا آشیرواد حاصل کرسکتا ہےوزیراعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا کیا اعلان

4 جون کو پتہ چل جائے گا کہ کون طاقت کو تباہ کر سکتا ہے اور کون طاقت کا آشیرواد حاصل کرسکتا ہےوزیراعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS