Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈی سی سر ی نگر نے رات گئے شہرکے علاقوں کا کیا دورہ

by Indian Times
17/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرانفو/ 16اپریل /ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ضلع میں مسلسل بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سوموار کی دیر شام شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورشہر کے علاقوں میں موجودہ موسمی صورتحال سے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات کا معائینہ کیا تاکہ ضلع میں سیلاب جیسی کسی بھی صورت حال کو روکا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،نے شہر کے مختلف علاقوں بشمول رام منشی باغ، آبی گزربنڈ، ائیرپورٹ روڈ، ہمہامہ ، خانیار، رعناواری اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا تاکہ گزشتہ چند روز سے مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافے کا موقعہ پر جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر موصوف نے متعلقہ افسران کو سیلاب جیسی صورتحال سے بچنے اور عوام کو بروقت اِمداد فراہم کرنے کے لئے کئے جانے والے اَقدامات پر فوری عمل درآمد کے لئے متعدد ہدایات جاری کیں۔آفیسروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ حساس مقامات پر تمام مطلوبہ افراد اور مشینری تعینات کریں۔ اِس کے علاوہ زیر آب نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کے لئے اَقدامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ڈِی واٹرنگ اور پمپنگ سٹیشن بالخصوص ضروری تنصیبات بشمول ہسپتالوں، پاور سٹیشنوں کے علاوہ اندرونی آبادیوں، گلیوں اور بائی لینز میں کام کریں۔اُنہوں نے سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اَپ گریڈ کی جانے والی سڑکوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایس سی سی ایل کے تحت بالخصوص شہر کے ڈاو¿ن ٹاو¿ن علاقوں میں سڑکوں کی اَپ گریڈیشن کے عمل کو تیز کریں تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ ان سڑکوں پر میکڈیمائزیشن کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ لوگوں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر میں 97 ڈی واٹرنگ پمپ کام کر رہے ہیں تاکہ مسلسل بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ دریائے جہلم خطرے کی سطح سے نیچے بہہ رہا ہے اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ فلڈ کنٹرول ڈویڑن کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے کنٹرول سینٹروں کو قائم کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر دورے کے دوران کے ہمراہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، سٹی ڈرنیج، آر اینڈ بی، ایس ایم سی، پی ڈِی ڈِی، یو اِی اِی ڈِی اور دیگر محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں کے ہولی باوے والی ماتا مندر میں حاضری دی

Next Post

سری نگر میں کشتی الٹنے سے2 بچوں سمیت 6 افراد کی موت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سری نگر میں کشتی الٹنے سے2 بچوں سمیت 6 افراد کی موت

سری نگر میں کشتی الٹنے سے2 بچوں سمیت 6 افراد کی موت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS