Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

حکومت روزگار کے امکانات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنا رہی ہے: وزیر اعظم مودی

by Indian Times
17/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حکومت روزگار کے امکانات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنا رہی ہے: وزیر اعظم مودی
سری نگر16/مئی /یو این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نوجوانوں کو روزگار کی ترجیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے پالیسی بنا رہی ہے مسٹر مودی نے پیر کو یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قومی روزگار میلے سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں تقریباً 71000 نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے۔وزیر اعظم نے کہا، “گزشتہ نو برسوں کے دوران حکومت نے روزگار کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی ہیں۔ جدید انفراسٹرکچر کے شعبے میں اقدامات ہوں، دیہی ترقی ہو یا زندگی کی بنیادی ضروریات کی توسیع، حکومت کی ہر پالیسی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ نو برسوں میں حکومت نے بھرتی کے عمل کو ترجیح دی ہے اور اسے تیز، شفاف اور منصفانہ بنایا ہے۔ بھرتی کے عمل میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب اسٹاف سلیکشن بورڈ کو نئی بھرتی کرنے میں تقریباً 15 سے 18 ماہ لگتے تھے، آج صرف چھ سے آٹھ ماہ لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن عمل کے ذریعے بھرتی کو آسان بنایا گیا ہے جس کے لیے دستاویزات کی خود تصدیق کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔آج کی تاریخ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نو سال پہلے اسی دن یعنی 16 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، “یہ سفر سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے جذبے سے شروع ہوا، ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج سکم کا یوم تاسیس بھی ہے۔مسٹر مودی نے بتایا کہ پچھلے نو برسوں میں حکومت نے تقریباً 34 لاکھ کروڑ روپے کیپٹل اخراجات اور بنیادی ڈھانچے پر خرچ کیے ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں بھی سرمایہ خرچ کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم کے نتیجے میں نئی ??شاہراہیں، نئے ہوائی اڈے، نئے ریل روٹس، پلوں جیسا انفراسٹرکچر بن رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں روزگار کے مختلف مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے مودی نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں ملازمتوں کی نوعیت میں زبردست تبدیلی آئی ہے، جہاں ملک کے نوجوانوں کے لیے نئے شعبے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے دہرایا کہ مرکزی حکومت ان نئے شعبوں کو مسلسل مدد فراہم کر رہی ہے۔ ملک میں شروع ہونے والے اسٹارٹ اپ انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے 100 سے بڑھ کر اسٹارٹ اپس کی تعداد آج ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس سے 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے۔لوگوں کی زندگی کو پہلے سے زیادہ آسان بنانے والی تکنیکی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایپ پر مبنی ٹیکسی خدمات کی مثال پیش کی، جو شہروں کے لیے لائف لائن بن گئی ہیں۔وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ پچھلے نو برسوں میں حکومت نے مدرا یوجنا کے تحت 23 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے تقسیم کیے ہیں، جس سے شہریوں کو نئے کاروبار قائم کرنے، ٹیکسیاں خریدنے یا اپنے موجودہ اداروں کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔پورے ملک میں 45 مقامات پر روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ پورے ملک میں نئی بھرتیاں گرامین ڈاک سیوک، پوسٹل انسپکٹر، کمرشل-کم-ٹکٹ کلرک، جونیئر کلرک-کم-ٹائپسٹ، جونیئر اکاو¿نٹس کلرک، ریل لائن مینٹیننس پرسنل، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر، لوئر ڈویڑن کلرک، سب ڈویڑنل آفیسر، ٹیکس اسسٹنٹ، اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر، انسپکٹر، نرسنگ آفیسر، اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر، فائر مین، اسسٹنٹ اکاو¿نٹس آفیسر، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، ڈویڑنل اکاو¿نٹنٹ، آڈیٹر، کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، پرنسپل، تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر جیسے مختلف عہدوں پر کی گئی ہیں۔یو این آ ئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

میر واعظ مولوی محمد فاروق کے قتل میں ملوث دو کلیدی ملزم گرفتار: سپیشل ڈی جی

Next Post

مفاد خصوصی رکھنے والے افراد کی چالوں سے خبردار رہنے کی ضرورت /ایل جی منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
مفاد خصوصی رکھنے والے افراد کی چالوں سے خبردار رہنے کی ضرورت /ایل جی منوج سنہا

مفاد خصوصی رکھنے والے افراد کی چالوں سے خبردار رہنے کی ضرورت /ایل جی منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS