Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

آفیسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا / رویندر رینا

by Indian Times
17/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

آفیسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا / رویندر رینا
سری نگر/16ستمبر/یو این آئی/جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز کہاکہ کچھ لوگ جموں وکشمیر میں امن نہیں چاہتے اوروہ دہشت گردی کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ بات چیت کی وکالت کی لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ کوکر ناگ میں اعلیٰ آفیسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد وں کو سخت سزا ملے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات پچھلے تین برسوں کے دوران معمول پر آئے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو یہاں کا امن راس نہیں آرہا۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر سازشیں رچا رہے ہیں۔رویندر رینہ نے کہاکہ کوکر ناگ کے اندر دہشت گرد حملے میں ہمارے جانبازوں نے ملک اور عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوکر ناگ دہشت گرد حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا ملے گی۔فاروق عبداللہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب رویندر رینا نے کہاکہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بس کے ذریعے پاکستان گئے بات چیت کی لیکن اس کے بدلے میں پاکستان نے کرگل جنگ شروع کی۔بی جے پی صدر نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بات چیت کے لئے پہل کی لیکن ہر بار پاکستان نے اس کا جواب دہشت گردی سے دیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان بھائی چارے اور خوشحالی کی بات کرتا ہے لیکن ان کو بھی سمجھ ہونی چاہئے۔انہوں نے این سی سرپرست فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ فاروق عبداللہ میں اگر ہمت ہے تو انہیں قاتل کو قاتل کہنا چاہئے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کی فاتحہ خوانی

Next Post

اوڑی انکاﺅنٹر: 3 عدم دہشت گرد ہلاک ، تلاشی آپریشن جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اوڑی انکاﺅنٹر: 3 عدم دہشت گرد ہلاک ، تلاشی آپریشن جاری

اوڑی انکاﺅنٹر: 3 عدم دہشت گرد ہلاک ، تلاشی آپریشن جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS