Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

جاوید رانا نے حبہ کدل حلقہ میں پانی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
17/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو….وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے جل شکتی محکمہ کے اعلیٰ اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں حبہ کدل حلقے اور اِس کے ملحقہ علاقوں میں جاری پانی کی فراہمی کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوف نے پانی کی تقسیم اورخدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے فوری اور مسلسل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ پانی کی فراہمی کو بروقت اور پیشگی منصوبہ بندی کے تحت یقینی بنانے کے لئے ایک منظم واٹر سپلائی روسٹر تیار کیا جائے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے۔وزیر جل شکتی نے پانی سے متاثرہ علاقوں کو فوری راحت فراہم کرنے کے لئے ہدایت دی کہ ان علاقوں میں جہاں پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی غیر یقینی ہے وہاں 10 نئے ہینڈ پمپ نصب کئے جائیں۔اُنہوں نے پرانی پائپ لائنوں، پمپ سٹیشنوں اور فلٹریشن سسٹم جیسے اہم آبی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔جاوید رانا نے کہا کہ عمر عبداللہ حکومت جموں و کشمیر میں بالخصوص شہری علاقوں میں جہاں پانی کی فراہمی میں رُکاوٹیں ہیں وہاں آبی خدمات اور ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔میٹنگ میں اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ موجودہ رُکاوٹوں کی نشاندہی کریں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے مرحلہ وار منصوبہ مرتب کر کے پیش کریں تاکہ پانی کی فراہمی کا ایک قابل اعتماد اور دیرپا نظام قائم کیا جا سکے۔میٹنگ میں حبہ کدل میں نئے واٹر ریزروائر کی تعمیر پر بھی اتفاق ہواجس کا مقصد ذخیرہ ¿کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور علاقے کی آبی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔وزیر موصوف نے حالیہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کے تناظر میں نواکدل اور عالی کدل کے گھاٹوں کی فوری صفائی اور بحالی کی بھی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں رُکن قانون ساز اسمبلی حبہ کدل شمیم فردوس نے مقامی باشندوںکی شکایات اور مسائل بالخصوص پانی کی بار بار ہونے والی قلت اورحالیہ سیلاب سے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے جموںوکشمیرمیں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل مواصلاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

Next Post

مرکزی وزیرنتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی بحالی کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیرنتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی بحالی کا لیاجائزہ

مرکزی وزیرنتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی بحالی کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS