Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شوپیاں میں ہابرڈ ملی ٹینٹ پستول سمیت گرفتار :پولیس

by Indian Times
17/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شوپیاں میں ہابرڈ ملی ٹینٹ پستول سمیت گرفتار :پولیس
سری نگر/16اکتوبر/یو این آئی/ جنوبی ضلع شوپیاں میں سیکورٹی فورسز نے ہابرڈ جنگجو کو پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولیس، 34آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شوپیاں کے مانہال ، آلورا اور ڈی کے پورہ میں ناکہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ مانہال ناکہ چیکنگ پر مامور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے ایک مشتبہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نوجوان کو دھر دبوچا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ کی شناخت بلال احمد شاہ ولد مراق شاہ ساکن ویسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین ، 14پستول گولیوں کے راونڈ، موبائیل فون اور آدھار کارڈ برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ہابرڈ ملی ٹینٹ نے بتایا کہ شوپیاں میں حملوں کو انجام دینے کی خاطر اسے ایک سرگرم جنگجو نے پستول فراہم کیا۔پولیس نے اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

صدر جمہوریہ نے بادامی باغ فوجی ہیڈ کواٹر میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

سکریٹری ثقافت و سیاحت نے کیا چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سکریٹری ثقافت و سیاحت نے کیا چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح

سکریٹری ثقافت و سیاحت نے کیا چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS