Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

صدر جمہوریہ نے بادامی باغ فوجی ہیڈ کواٹر میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

by Indian Times
12/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

صدر جمہوریہ نے بادامی باغ فوجی ہیڈ کواٹر میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
سری نگر ….11 اکتوبر…یو این آئی….. صدر جمہوریہ ہند درو پدی مرمو اپنے دو روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے بدھ کی صبح سری نگر پہنچیں۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اس موقع پر وہاں چیف سکریٹری ارن کمار مہتا، جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ بڈگام اکشے لبرو و دیگر فوجی و پولیس افسران بھی موجود تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے اپنے پہلے دورے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعد ازاں صدر جمہوریہ سیدھے بادامی باغ فوجی چھاﺅنی, جو فوج کی 15 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر ہے، پہنچی جہاں انہوں نے شہدا کی یاد گار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘معزز صدر جمہوریہ محترمہ درو پدی مرمو کا سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا’۔سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں کنوکیشن میں شرکت کے بعد راج بھون میں قبائلی گروپوں کے ارکان اور سیلف ہلپ گرپوں کی خواتین کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو وہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کریں گی جہاں وہ سر نو تعمیر شدہ پاروتی بھون اور سکائی واک کا افتتاح کریں گی۔دریں اثنا صدر جمہوریہ ہند کے دورے جمو وکشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔یو این آئی کے ایک نمائندے کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جس ملک کے نوجوان امن کا راستہ اختیار کریں گے وہ ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا/صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

Next Post

شوپیاں میں ہابرڈ ملی ٹینٹ پستول سمیت گرفتار :پولیس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شوپیاں میں ہابرڈ ملی ٹینٹ پستول سمیت گرفتار :پولیس

شوپیاں میں ہابرڈ ملی ٹینٹ پستول سمیت گرفتار :پولیس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS