سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے ایم ایس سی ایل کے مسائل کا لیاجائزہ
جموں انفو سیکرٹر ی صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے یہاں سول سیکرٹری میں جموںوکشمیر میڈیکل سپلائی کارپوریشن لمٹیڈ ( جے کے ایم ایس سی ایل ) سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں صحت عامہ کے اِداروں کی فعالیت کو متاثر کرنے والی ضروری مشینری اور آلات کی خریداری سے متعلق اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری موصوف نے ڈرگس ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) پورٹل کی رَسائی کو چیف میڈیکل آفیسر کی سطح تک بڑھانے کے لئے جے کے ایم ایس سی ایل کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کو ہدایت دی کہ وہ پی ایچ سی کی سطح تک اِس کے عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت کے تمام اِداروں میں ڈی وِی ڈی ایم ایس پورٹل کا نفاذ سپلائی چین مینجمنٹ او راَدویات ، ویکسین ، مشینری اور آلات کی شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی اوربروقت یقینی بنائے گا۔بھوپندر کمار نے مزید تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اَدویات ، مشینری او رسازو سامان اور دیگر لاجسٹکس کے لئے مکمل ضروریات کو پیش کریں ۔متعلقہ سربراہان کی طرف سے ان کے سالانہ مطالبات میں بروقت جے کے ایم ایس سی ایل سے جانچ پڑتال کی جائے تاکہ جے کے ایم ایس سی ایل کے ذریعہ خریداری کا عمل شروع کیا جائے۔اُنہوں نے ان سے کہاکہ تمام صارفین اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ریکوزیشن ان کے متعلقہ سربراہان کے ذریعے پہنچائی جائے اور متعلقہ سربراہان کی جانب سے درخواست کی جانچ کے بعد ہی اِس کے لئے فنڈس منتقل کئے جائیں ۔ مزید یہ ہدایت دی گئی کہ متعلقہ سربراہان جے کے ایم ایس سی ایل کے ساتھ فنڈ کی پوزیشن کو مستقل بنیادوں پر ہم آہنگ کرے۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل سے کہا گیا کہ وہ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کریں ۔ اِس ماہ کے آخیر تک ڈی وِی ڈی ایم ایس پورٹل کے مو¿ثر آپریشنلائزیشن کے لئے میڈیکل کالجز اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ خریداری کے عمل میں درپیش تمام رُکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر ، ایڈیشنل سیکرٹری ( صحت و طبی تعلیم ) ،جے کے ایم ایس سی ایل کے سینئر اَفسران اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔






