Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح

by Indian Times
17/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح

 

جموںانفولیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں جموںوکشمیر کے اَپنی نوعیت کے پہلے جینٹک کلینک اور جینٹک لیبارٹری کا اِفتتاح کیا اور ” قبل اَز پیدائش کی تشخیص ، طریقہ کار اور جینیاتی مشاورت کا کردار“ کے موضوع پر سی ایم اِی کا بھی اِفتتاح کیا۔سی ایم اِی کا اِنعقاد شعبہ پیڈیاٹرک اور یڈیو ڈائیگناسس جی ایم سی جموں نے اِنسٹی چیوٹ آف ہیومن جینٹکس، جموں یونیورسٹی کے اِشتراک سے کیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تقریب کا اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جموںوکشمیر صحت شعبے میں جینٹک کلینک اور جینٹک لیبارٹری کے قیام کے ساتھ ایک اَچھی شروعات کی گئی ہے جو یہاں کے ہیلتھ کیئر کے نظام کو بدل دے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سٹیٹ آرٹ سینٹر جموںوکشمیر میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ اور پیڈیاٹرک کیئر میں نمایاں طور پر بہتر ی لائیں گے۔مشیر موصوف نے اِس تقریب کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سی ایم اِی اِس ادارے کو نوزائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ میں کسی بھی قسم کی طبی ضرورتوں سے نمٹنے کے قابل بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بالخصوص بچوں کی ریکھ ریکھ میں بہتر تشخیص اور طبی اقدام وقت کی ضرورت ہے اور یہ سی ایم اِی اِس کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایمز اور دیگر نامور صحت اِداروں کے قابل ذِکر ہیلتھ کیئر کرنے والے پیشہ ور اَفراد اور محققین کے تحت منعقد ہونے والے مختلف استفساری سیشن اِس ہسپتال کے طبی ماہرین اور طالب علموں کو نوازائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ کے شعبے میں اہم معلومات فراہم کریں گے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کہا کہ قبل اَز پیدائش کی تشخیص کی اہمیت کے پیش نظر یہ سی ایم ای ایک اِنتہائی ضروری پروگرام ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مسلسل اَپ گریڈ کر رہی ہے اور دُور دراز علاقوں میں بہتر سہولیات قائم کی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ طبی مسائل کے چیلنجوں سے سختی سے نمٹ رہی ہے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما نے اِس سی ایم اِی کے بارے میں مختصر بات کی۔سی ایم اِی کے اِفتتاح سیشن میں ” قبل اَز پیدائش کی تشخیص ، طریقہ کار اور جینیاتی مشاورت کا کردار“ پر ایک اِستفساری سیشن شعبہ امراض نسواں اور پرسوتی ایمز نئی دہلی کی پروفیسر اپرنا شرما نے منعقد کیا۔سی ایم اِی میں ایڈمنسٹریٹر، ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال ، جی ایم سی جموں ، جی ایم سی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، ملک بھر کے نامور اِداروں کے طبی محققین ، سینئر رہائشی اور طلباءکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح

Next Post

ڈی سی شوپیان نے پنچایت اِنتخابی فہرست پر نظر ثانی کی تیاریوں کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈی سی شوپیان نے پنچایت اِنتخابی فہرست پر نظر ثانی کی تیاریوں کا لیاجائزہ

ڈی سی شوپیان نے پنچایت اِنتخابی فہرست پر نظر ثانی کی تیاریوں کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS