Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری

میدانی علاقوں میں بارشیں ، مغل شاہراہ عارضی طور بند

by Indian Times
17/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری
میدانی علاقوں میں بارشیں ، مغل شاہراہ عارضی طور بند
سری نگر/16دسمبر/یو این آئی/ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہفتے کی سہ پہر سے برف وباراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہو ا ہے کہ مغل شا ہراہ پر تا زہ برف باری کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مزید برف باری متوقع ہے۔یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ہفتے کی سہ پہر سے برف باری کاسلسلہ شروع ہوا۔ برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں ہفتے کی شام سات بجے تک چھ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی یہ رپورٹ فائل کرنے تک برف و باراں کا سلسلہ جاری تھا۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔سیاحتی مقام سونہ مرگ اور پہلگام میں بھی تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔اس دوران وادی میں ہفتے کے رو ز مطلع ابر آلود رہا ، بازاروں میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔سری نگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں ہفتے کی شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے سردی کی شدت میں ایک دفعہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ادھر تازہ برف و باراں کے بعد مغل شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے سڑک کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کی سہ پہر سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ ہر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔دریں اثنا گلمرگ اور وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بھاری رش ہے۔ہوٹل مالکان کے مطابق تازہ برف باری کے بعد ہوٹلوں اور ٹوریسٹ ہٹوں میں نئی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے اور پہلے ہی یہاں کافی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح موجود ہیں۔ان کے مطابق تازہ برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کی جان میں بھی نئی جان آگئی ہے۔ ادھر سیاحت سے جڑے ٹورسٹ گائڈوں، ہوٹل مالکان، رستوران والوں ، شکارہ اور ہاوس بوٹ والوں کے علاوہ کشمیری دستکاری سے وابستہ افراد میں بھی اس بات پر اطمینان پایا جارہا ہے کہ وادی میں سیاح کافی تعداد میں آرہے ہیں جس سے ان کا روزگار چل رہا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ 370کا فیصلہ :نہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خانہ نظر بند تھا / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

ناظم زئی نے وی بی ایس وائی کی صدارت کی اور دھرگلون میں عوامی دربار سے کیا خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ناظم زئی نے وی بی ایس وائی کی صدارت کی اور دھرگلون میں عوامی دربار سے کیا خطاب

ناظم زئی نے وی بی ایس وائی کی صدارت کی اور دھرگلون میں عوامی دربار سے کیا خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS