Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

علی محمد ساگر نے پبلک اَنڈر ٹیکنگز کمیٹی کی صدارت کی

by Indian Times
17/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اَنڈرٹیکنگز کمیٹی (پی یو سی) کی ایک میٹنگ آج اسمبلی کمپلیکس میں رُکن اسمبلی علی محمد ساگر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) سے متعلق جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کے آڈِٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اراکین اسمبلی سیف اللہ میر، بلدیو راج شرما، شکتی راج پریہار، رنبیر سنگھ پٹھانیہ، ڈاکٹر بشیر احمد شاہ ویری، شوکت حسین گنائی، سیف الدین بٹ اور تنویر صادق کے علاوہ سیکرٹریجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈت بھی موجود تھے۔میٹنگ میں سی اے جی کی آڈِٹ پیراز نمبر 7.1، 7.2 اور 7.3 سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی جو جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) سے متعلق ہیں۔اکاو¿نٹنٹ جنرل جموں و کشمیر تسوانگ تھرچن نے آڈِٹ پیراز سے متعلق مسائل کو اُجاگر کیاجبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی انیل کمار سنگھا نے کمیٹی کو آڈٹ پیراز میں درج مسائل کے ازالے کے لئے اُٹھائے جا رہے اقدامات کے علاوہ محکمہ کے جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ ڈائریکٹرفائنانس (پی ڈبلیو ڈی) اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی نے بھی کارپوریشن کی واجبات کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔کمیٹی کے ممبران نے اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں اورمحکمہ کے کام کے علاوہ آڈِٹ پیراز کے حوالے سے اپنے مسائل بھی اُٹھائے۔چیئرمین نے پی ڈبلیو ڈی کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے ٹھوس اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے پی ایس یوزکے آڈِٹ اور جانچ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور متعلقہ محکمہ کو تجویز دی کہ وہ جے کے پی سی سی کی ذمہ داریوں کو واضح کرنے کے لئے تحریری تفصیلی رپورٹ پیش کرے جس کے بعد آڈِٹ پیراز نمبر 7.1 اور 7.2 کو خارج کیا جائے گا۔میٹنگ میں متعلقہ محکمہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہمارا محبوب اور فاتح ترنگا دُنیا میں بلند ہو/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

مسلح افواج کو ملکی لیڈرشپ کاسلام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مسلح افواج کو ملکی لیڈرشپ کاسلام

مسلح افواج کو ملکی لیڈرشپ کاسلام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS