Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس کٹھوعہ نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کیا

by Indian Times
18/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ۔انفو۔۔۔۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس کی قیادت میں ضلع الیکشن آفس کٹھوعہ نے رائے دہی کے عمل کے بارے میں عوامی بیداری اور سمجھ بوجھ کو بڑھانے کی ایک اوّلین کوشش میں ہیرا نگر میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد کی زیرو لائن کے قریب ایک ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کیا ہے۔فصیل بندی سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول کڈیالہ کو ترنگوں کے غباروں سے مزین ایک متحرک مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے جس میں ووٹروں کے اِستقبال کے لئے ایک تہوار جیسا ماحول ہے۔ سٹیشن میںرَسائی اور آرام کو یقینی بناتے ہوئے خواتین رائے دہندگان کے لئے گلابی بیت الخلائ، مرد رائے دہندگان کے لئے مخصوص سہولیات، پینے کا صاف پانی اور معذور اَفراد کے لئے ریمپ شامل ہیں۔یہ سب ووٹنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے۔ماڈل پولنگ سٹیشن میں پھولوں کے پود ے بھی موجود ہے جو پولنگ سٹیشن کے پورے منظر میں ہریالی کا اِضافہ کرتے ہے۔بجلی کی فراہمی مناسب روشنی اور پنکھوں کو یقینی بناتی ہے جبکہ پولیس اور سی اے پی ایف اہلکاروں کی موجودگی تمام رائے دہندگان کی حفاظت اورسیکورٹی کو یقینی بناتی ہے۔ماڈل پولنگ سٹیشن میں فرضی رائے شماری کا ایک سلسلہ کیاگیا جس میں عام ووٹنگ کے منظرنامے ، تمام خواتین عملے کے بوتھ (پنک بوتھ منظر نامہ) اور معذور رائے دہندگان شامل تھے۔ مقامی مرد، خواتین اور پی ڈبلیو ڈی ووٹروں نے فرضی رائے شماری میں حصہ لیا جس سے ووٹنگ کے پورے عمل کی حقیقت پسندانہ تصویر کشی ہوئی۔اِس مشق کو ایک جامع ویڈیو عکس بند کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی کمیونٹی کو پولنگ کے دِن ووٹ ڈالنے کے مرحلہ وار طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ یہ ویڈیو پورے کٹھوعہ میںگردش کر رہا ہے جس سے رائے دہندگان کو بااختیار بنایا جا رہا ہے کہ وہ اعتماد اور وضاحت کے ساتھ پولنگ سٹیشن پر تشریف لے جائیں۔اِس اقدام پر ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے تبصرہ کرتے ہوئے ایک مضبوط جمہوری ثقافت کو فروغ دینے کے لئے رائے دہندگان کی تعلیم اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ماڈل پولنگ سٹیشن اور تعلیمی ویڈیو آئندہ اِنتخابات میں رائے دہندگان کے ٹرن آو¿ٹ اور شرکت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اودھمپور پارلیمانی حلقہ لوک سبھا اِنتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تیار

Next Post

بنی حلقہ اِنتخابات کیلئے 94 پولنگ پارٹیاں روانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بنی حلقہ اِنتخابات کیلئے 94 پولنگ پارٹیاں روانہ

بنی حلقہ اِنتخابات کیلئے 94 پولنگ پارٹیاں روانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS