حریت(ع)کے دفتر کے سامنے مظاہرین کااحتجاج
سری نگر۷۱،اکتوبر جے کے این ایس مختلف گروپوں کے کارکنوںنے پیر کو راجباغ میں واقع حریت(ع)دفتر کے باہر کشمیری پنڈتوںکی ہلاکتوں کےخلاف احتجاج کرنے کے دوران حریت کانفرنس کے سائن بورڈ پرلکھے حریت لفظ مٹادیا،اورمین گیٹ پرموٹے حروف میں انڈیا لکھ دیا۔جے کے این ایس کے مطابق کچھ سماجی کارکنوں سمیت لوگوں کے ایک گروپ نے پیر کو یہاں حریت کانفرنس (ع)کے مرکزی دفتر واقع راجباغ کے باہر کشمیری پنڈت کسان پورن کرشن بھٹ کی مشتبہ ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین پیر کو راج باغ میں میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اورانہوںنے یہاں ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے وادی کشمیر میں خونریزی کا ذمہ دار حریت کو ٹھہرایا۔ مظاہرین نے حریت کی مرکزی عمارت کے مرکزی دروازے کے مین گیٹ پرموٹے انگریزی حروف سے” انڈیابھارت“لکھ لگایا اورساتھ ہی مظاہرین نے علیحدگی پسند اتحاد کے سائن بورڈ پرلکھے لفظ حریت کوبھی مٹادیا۔تاہم وہ اندرداخل نہیں ہوئے کیونکہ مین گیٹ کو تالا لگا ہوا تھا۔ مظاہرین میں سماجی کارکن، میونسپل کارپوریٹر اور کشمیری پنڈت شامل تھے۔مظاہرین نے کہا کہ حریت دفتر کو جلد ہی بند کر دیا جائے گا اور عمارت سے ایک یتیم خانہ چلایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں خونریزی نہیں۔






